گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
کی وجہ سے میں جمعہ میں شریک نہیں ہوسکا۔ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اے معاذ! میں تمہیں وہ دعا سکھا دوں ؟ اگر اُحُد پہاڑ کے برابر بھی سونا قرض ہوگا تو وہ تم سے ادا کردیا جائے گا۔ وہ دعا یہ ہے:اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ١ٞ وَ تُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ١ؕ بِيَدِكَ الْخَيْرُ١ؕ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۰۰۲۶رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَرَحِیْمُھُمَا، تُعْطِیْھِمَا مَنْ تَشَاءُ، وَتَمْنَعُ مِنْھُمَا مَنْ تَشَاءُ، اِرْحَمْنِیْ رَحْمَۃً تُغْنِیْنِیْ بِھَا عَنْ رَحْمَۃٍ مَنْ سِوَاکَ. (الترغیب والترھیب: رقم 1821)امی عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے ایسی دعا سکھائی اور یہ دعا حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنے ساتھیوں کو سکھائی تھی۔ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرماتے تھے کہ اگر تم پر کسی پہاڑ کے برابر بھی سونا ہو تو تم یہ دعا پڑھو گے تو اللہ قرضہ ادا فرمادے گا۔ قرضے کی ادائیگی کی آسان مسنون دعا رات کو سوتے وقت اس دعا کو پڑھ لیجیے۔ اَللّٰھُمَّ فَارِجَ الْھَمِّ ، کَاشِفَ الغَمِّ ، مُجِیْبَ دَعْوَۃِ الْمُضْطَرِّیْنَ ، رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ وَرَحِیْمَھُمَا ، أَنْتَ تَرْحَمُنِیْ ، فَارْحَمْنِيْ بِرَحْمَۃٍ تُغْنِیْنِيْ بِھَا عَنْ رَحْمَۃٍ مَنْ سِوَاکَ. (الدر المنثور للسيوطي 24/1)ہمیں ان مسنون دعائوں کو پڑھنا چاہیے۔ دعا ہے کہ اللہ ہمیں قرضوں سے نجات عطا فرمائے آمین۔ وَاٰخِرُ دَعَوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ._