احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
سے پیشتر چوبیس جھوٹے مدعیان نبوت ورسالت گذر چکے ہیں اور اس حدیث شریف کے ماتحت آچکے ہیں۔ اب مرزاقادیانی کے دعویٰ نبوت ورسالت کو اس حدیث شریف سے مقابلہ کر لو۔ ۹… مدعی نبوت کذاب ہے۔ حدیث شریف ’’قال رسول اﷲﷺ لا تقوم الساعۃ حتیٰ تلحق قبائل من امتی بالمشرکین وحتیٰ یعبدوآ الاوثان وانہ سیکون فی امتی ثلاثون کذابون کلہم یزعم انہ نبی وانا خاتم النبیین لا نبی بعدی ہذا حدیث صحیح (ترمذی ج۲ ص۱۱۲، ابواب الفتن، سنن ابوداؤد ج… ص۲۳۳، مشکوٰۃ ج۴ ص۸۱، مرقاہ ج۵ ص۵۱، لمعات ج۴ ص۳۱۴، مظاہر حق ج۴ ص۳۲۹، ابوداؤد ص۱۰۷۱، کنزالعمال ج۷ ص۱۷۳)‘‘ {جناب رسول اﷲﷺ نے فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی۔ یہیاں تک کہ کچھ قبیلے میری امت سے مشرکوں کے ساتھ نہ مل لیں اور تاکہ بتوں کی پرستش نہ ہولے اور جلدی ہی میری امت میں تیس کذاب ہوںگے۔ ہر ایک کہے گا کہ میں نبی ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔} ۱۰… جناب رسول اﷲﷺ نے فرمایا۔ میری امت میں ۲۷جھوٹے فریبی دجال پیدا ہوںگے۔ ان میں چار عورتیں دعویٰ نبوت کریںگی اور میں نبیوں کے ختم کرنے والا ہوں۔ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ (رواہ احمد، طبرانی، بحوالہ کنزالعمال ج۷ ص۱۷۰) ف… اس سے معلوم ہوا کہ خاتم النبیین سے مراد لانبی بعدی ہے اور تمام مدعیان نبوت کو آنحضرتﷺ جھوٹا اور دجال فرماتے ہیں۔ چونکہ ان مدعیان نبوت سے بعض نے نبوت تشریعی اور بعض نے نبوت غیر تشریعی کا دعویٰ کیا ہے اور آنحضرتﷺ نے مدعیان نبوت کو جھوٹا کہا ہے۔ پس معلوم ہوا کہ الفاظ لا نبی بعدی میں ہر دو طرح نبوت کے اجرا کی نفی ہے۔ (اخبار اہل حدیث ج۱۹ ص۲۴ سن۴۰ھ) ۱۱… حدیث شریف ’’عن ابی امامۃ الباہلیؓ قال خطبنا رسول اﷲﷺ فکان اکثر خطبۃ حدیثاً حدثناہ عن الدجال وحذرناہ فکان من قولہ ان قال انہ لم تکن فتنۃ فی الارض منذر اﷲ ذریۃ اٰدم اعظم من فتنۃ الدجال وان اﷲ لم یبعث نبیناً الاحذر امۃ الدجال وانا اخر الانبیاء وانتم اخرالامم (رفع الحجاجہ، ابن ماجہ ج۲ ص۳۳۳، سنن ابن ماجہ ص۳۰۷، تفسیر ابن کثیر ج۳ ص۲۳۸، کنزالعمال ج۷ ص۱۹۳)‘‘ {ابو امامہ باہلیؓ سے روایت ہے کہ