احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۳… حضرت موسیٰ علیہ السلام پر دس احکام توریت بہ لفظ نازل ہوئے تھے۔ اسی طرح حضور انور رسول اکرمﷺ پر قرآن شریف عربی زبان میں نازل ہوا جواب تک موجود ہے۔ ۴… حضرت موسیٰ علیہ السلام کو فرعون ومصر کا مقابلہ کرنا پڑا۔ اسی طرح جناب سرور کائنات علیہ افضل الصلوٰت کو ابوجہل فرعون مکہ سے واسطہ پڑا۔ فرعون مصر تو پانی (دریائے نیل) میں غرق ہوا۔ مگر فرعون مکہ معظمہ خون کے دریا میں غرق کیا گیا اور جنگ بدر میں مارا گیا۔ ۵… حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم وستم سے چھڑایا اور شام میں آکر بسایا۔ اسی طرح جناب سرور دوعالمﷺ نے بنی اسماعیل کو فرعون مکہ معظمہ کے جوروستم سے چھڑا کر مدینہ میں آکر بسایا۔ ۶… حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کوہ طور پر جوتیاں اتار کر جانا پڑا۔ مگر حضور انور سید البشرﷺ کو جوتیوں کے ساتھ عرش معلی پر معراج ہوا۔ بلکہ قاب قوسین اوادنیٰ کا درجہ ملا۔ ۷… حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کفار ومشرکین سے جہاد کیا۔ اسی طرح آنحضرتﷺ نے بھی دفاع (ڈیفنسیو) طور جہاد فی سبیل اﷲ کیا۔ ۸… حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کے خلفاء کو ظاہری سلطنت وبادشاہت بھی ملی۔ اسی طرح آنحضرتﷺ تمام دنیا اسلامی کے دینی اور دنیاوی بادشاہ اور نبی ورسول ہوئے اور آپ کے اصحاب کبار بادشاہ ہوئے۔ ۹… حضرت موسیٰ علیہ السلام کو توریت کے ذریعہ شریعت عطاء ہوئی۔ اسی طرح آنحضرتﷺ کو بھی قرآن شریف کے ذریعہ شریعت کاملہ عطاء ہوئی۔ ۱۰… حضرت موسیٰ علیہ السلام کے منہ میں توریت خدا کا کلام دیاگیا۔ اسی طرح ہمارے نبی مکرمﷺ کے منہ میں قرآن کریم خداکا کلام دیاگیا۔ ۱۱… حضرت موسیٰ علیہ السلام کا معاون ومددگار شریک نبوت حضرت ہارون بنایا گیا۔ اسی طرح ہمارے نبی مکرمﷺ کا مونس وغمگسار، وصی ووزیر وخلیفہ سیدنا حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام بنایا گیا۔ پڑھو ’’یا علی انت منی بمنزلۃ ہارون من موسیٰ‘‘ ۱۲… جس طرح سیدنا عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک آسمانوں سے نازل ہوںگے۔ اسی طرح سیدنا امام محمد مہدی آخر الزمان علیہ السلام کا بھی ظہور ہوگا۔ ۱۳… جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کو معجزات یدبیضا، عطاء ہوا ہے۔ اسی طرح سرور عالمﷺ کو معجزہ شق القمر عطاء ہوا۔ حضور انورﷺ کا سایہ نہ تھا۔ حضور انورﷺ کے