احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۶… تم نے اس کشتہ (حسینؓ) سے نجات چاہی جو نومیدی (ناامیدی) سے مرگیا اور بخدا اسے (حسینؓ کو) مجھ سے کچھ زیادت نہیں۔ میرے پاس خدا کی گواہیاں ہیں اور میں خدا کا کشتہ ہوں۔ لیکن تمہارا حسینؓ دشمنوں کا کشتہ ہے۔پس فرق کھلا کھلا اور ظاہر ہے۔ (اعجاز احمدی ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۳) ۷… تم نے حسینؓ کو تمام انبیاء سے افضل ٹھہرادیا… مصیبتوں اور دکھوں کے وقت تم اسی کو یاد کرتے ہو۔ گویا حسین تمہارا رب ہے۔ اے بدبخت جھوٹ بولنے والے۔ (اعجاز احمدی ص۸۱، خزائن ج۱۹ ص۱۹۴) ۸… اور اے قوم شیعہ اس پر اصرار مت کرو کہ حسینؓ تمہارا منجی ہے۔ کیونکہ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ آج تم میں ایک (مرزاقادیانی) ہے جو اس حسینؓ سے بڑھ کر ہے اور اگر میں اپنی طرف سے یہ باتیں کہتا ہوں تو میں جھوٹا ہوں۔ لیکن اگر میں ساتھ اس کے خدا کی گواہی رکھتا ہوں تو تم خدا سے مقابلہ مت کرو۔ (دافع البلاء ص۱۳، خزائن ج۱۸ ص۲۳۳) ۹… یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ قرآن نے تو امام حسینؓ کو رتبہ ابنیت ( پسر سرور عالم) کا بھی نہیں دیا۔ بلکہ نام تک مذکور نہیں۔ ان سے زید ہی اچھا رہا۔ جس کا نام قرآن شریف میں موجود ہے۔ (نزول المسیح ص۴۵، خزائن ج۱۸ ص۴۲۳) ۱۰… ہاں یہ سچ ہے کہ وہ (حسینؓ) بھی خدا کے راست باز بندوں میں سے تھے۔ لیکن ایسے بندے تو کروڑہا دنیا میں گذر چکے ہیں اور خدا جانے آگے کس قدر ہوںگے۔ (نزول المسیح ص۴۸، خزائن ج۱۸ ص۴۲۶) ۱۱… کربلائے است سیرہر آنم… صد حسین است درگریبانم۔ (نزول المسیح ص۹۹، خزائن ج۱۸ ص۴۷۷) ۱۲… کیا یہ سچ نہیں ہے کہ قرآن اور احادیث اور تمام نبیوں کی شہادت سے مسیح موعود (مرزاقادیانی) حسینؓ سے افضل ہے اور جامع کمالات متفرقہ ہے۔ (نزول المسیح ص۴۹، خزائن ج۱۸ ص۴۲۷،۴۲۸) ۱۳… تم نے خدا کے جلال اور مجد کو بھلادیا اور تمہارا ورد صرف حسینؓ ہے۔ پس یہ اسلام پر ایک مصیبت ہے۔ کستوری کی خوشبو کے پاس گوہ کا ڈھیر ہے۔ (اعجاز احمدی ص۸۲، خزائن ص۱۹ ص۱۹۴)