احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۳… تمام انبیاء کی سخت توہین کی۔ جو اسلام کے بالکل خلاف ہے۔ ۴… اس کے بیان میں جھوٹ بولا، صریح فریب دیا۔ ان تمام نمبروں کو اچھی طرح پھر دیکھئے جو میں کہہ رہا ہوں۔ یہ بالکل صحیح ہے اور یہ ایسی مستحکم باتیں ہیں کہ کوئی مرزائی ان کا جواب ہرگز نہیں دے سکتا۔ اگر کسی کو دعویٰ ہوتو سامنے آئے۔ اب میں ان دلائل اور براہین کے علاوہ جو لکھے جاچکے ہیں۔ ایک جدید بات پیش کرتا ہوں۔ جس سے مرزاقادیانی کی حالت کو گویا معائنہ ہوجائے گا اور قادیانیوں کو اس پر ایمان لانا ہوگا۔ کیونکہ مرزائی حضرات اپنے احباب سے پہلے بہت کہا کرتے تھے کہ مرزاقادیانی کے باب میں استخارہ کرو۔ خواب میں مرزاقادیانی کی صداقت معلوم ہو جائے گی۔ اس لئے میں بعض نیک حضرات کے چند خواب نقل کرتا ہوں۔ جس سے مسیح قادیانی کی پوری حالت معلوم ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ جنہیں راستی اور طلب حق سے کچھ بھی واسطہ ہے وہ اس حالت کو معلوم کر کے مرزائی جماعت سے ضرور علیحدہ ہوںگے اور ان کو امام اور مجدد ماننے سے توبہ کریںگے۔ وہ عبرتناک خواب حسب ذیل ہیں۔ جن کو میں محض خیر خواہی کی غرض سے مشتہر کرتا ہوں۔پہلا خواب شہر مونگیر میں ماسٹر خدا بخش ایک نہایت ذاکر اور شاغل شخص ہیں۔معمولی کسب حلال کے بعد وہ اکثر یاد خدا میں مشغول رہتے ہیں اور ہر قسم کے جھگڑوں سے علیحدہ ہیں۔ ان سے اور مونگیر کے حکیم خلیل احمد (قادیانی) سے بڑا ربط تھا۔ ان کے قادیانی ہونے کے بعد کا واقعہ وہ اس طرح بیان کرتے ہیں۔ ایک روز کا واقعہ یہ ہے کہ ہم ان کے مطب میں گئے۔ ہم سے ان کی کچھ مذہبی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات، ممات کا مسئلہ چھیڑ دیا۔ کچھ دیر تک اس پر گفتگو رہی۔ آخر میں ہمارے ان کے اس بات پر فیصلہ ٹھہرا کہ تم بھی استخارہ کرو اور ہم بھی استخارہ کریں۔ معلوم نہیں انہوں نے استخارہ کیا یا نہیں۔ لیکن ہم نے جو استخارہ کیا تو خواب میں یہ دیکھا کہ حکیم خلیل سؤر چرا رہے ہیں۔ پہلے اس خواب کو ہم نے ان کے بڑے بھائی حکیم سلطان سے کہا اس کے بعد حکیم خلیل سے گذارش کیا اور یہ کہا کہ ہم بلا تعصب حقا اور ایماناً گذارش کرتے ہیں۔ آپ اس کو مانئے یا نہ مانئے۔ لیکن ہم ایمان سے کہتے ہیں کہ ہم نے خواب میں یہ دیکھا ہے کہ آپ سور چرا رہے ہیں۔ اس پر حکیم خلیل نے کہا کہ ہاں ہم کو بھائی صاحب سے بھی معلوم ہوا تھا۔ یہ کہہ کر چپ ہوگئے۔ ہم نے دیکھا کہ اس وقت اب زیادہ چھڑ چھاڑ کرنا مصلحت نہیں ہے۔