احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
دجال کا گدھا (ریل گاڑی) دروازہ پر موجود، ریل کے اختتام پر جہاز تیار، روپوں کے ہر طرف سے مفت منی آرڈر۔ اگر یقین نہ آئے تو کنہیا لال ماسٹر، مراری لال کلرک، ٹھاکر داس، ہیرا لال اور نہال ترکھان وغیرہ شہادت کے لئے موجود۔ راستہ میں حفاظت جان کے واسطے باوا جان کا الہام ’’واﷲ یعصمک من الناس‘‘ موجود۔ بھلا غور تو کرو کہ یہ عذر خام کہاں تک قابل تسلیم ہے۔ کیا خدا کے وعدے باطل ہوتے ہیں؟ کیا خدا تعالیٰ کی یہ شان نہیں کہ ’’ان اﷲ لا یخلف المیعاد‘‘ اور کیا ’’لا تبدیل لکلمات اﷲ‘‘ خدا کا کلام نہیں اور کیا خداتعالیٰ اپنے کلام حمید قرآن مجید میں نہیں فرماتا کہ ’’فلا تحسبن اﷲ مخلف وعدہ رسولہ ان اﷲ عزیز ذوانتقام (پارہ ۱۳)‘‘ {یعنی خدا کو اپنے رسولوں کے ساتھ وعدہ خلاف ہر گز نہ سمجھو۔ بلکہ خداتعالیٰ بڑا غالب اور بدلہ لینے والا ہے۔} اس مقام پر اﷲتعالیٰ نے خصوصیت کے ساتھ انبیاء علیہم السلام کا ذکر فرمایا ہے اور یہ ممکن بھی کس طرح ہوسکتا ہے کہ اﷲ اپنے رسولوں کے ساتھ وعدہ خلافی کرے۔ چنانچہ اس بناء پر خداتعالیٰ کی نسبت وعدہ خلافی کا گمان کرنا بھی کفر ہے۔ پس مرزائی یہ بتائیں کہ جب اس قدر تواتر اور کثرت سے خداتعالیٰ کے کلام نے مرزاقادیانی پر یہ واضح کر دیا کہ آپ کچھ فکر نہ کریں۔ آپ ہماری حفاظت میں ہیں اور میں ہر وقت اے مرزا تیرا نگہبان ہوں۔ تو پھر مرزاقادیانی کو کیا ڈر تھا۔ خدا کے بندوجب یہی وعدہ خداوند تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ رسول، احمد مجتبیٰ، محمد مصطفیﷺ سے کیا تھا تو نبی کریم روف والرحیم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم نے اس لئے کیا سمجھا تھا؟ مرزائیو! دن دہاڑے اس قدر چوری چھپا سکتے ہو؟ بتاؤ آنحضرتﷺ کب ڈرے اور کب دب کر رہے۔ ’’واﷲ یعصمک‘‘ وعدہ ہونے کی دیر تھی۔ آپ کے مزاج گرامی میں ایک کیف آفرین انقلاب آگیا اور دنیا کی کایا پلٹ دی۔ کیا آپ نے اس کے بعد جنگیں نہیں کیں۔ تلوارنہیں اٹھائی۔ کب تلوار کے سایہ میں نہ رہے۔ تمہیں معلوم ہے شعب ابی طالب میں متواتر تین سال تک قریش مکہ کے بائیکاٹ کو کس نے خندہ پیشانی سے برداشت کیا تھا؟ کس نے اہل طائف کے ہاتھ سے پتھر کھائے تھے؟ کس نے جہاد کئے تھے؟ کس نے دانت شہید کرائے تھے؟ کس نے اپنے خون کے پیاسے دشمنوں میں اعلائے کلمۃ الحق کا فرض ادا کیا تھا؟ کس نے کافروں کے ظلم وستم سے ہجرت کی تھی؟ وہی نبی عربی فداہ ابی وامی کا اسم گرامی حضرت محمد مصطفیﷺ تھا اور ہے۔ تم خود