احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مع ما حکینا من ضلالاتہ کان افسق خلق اﷲ واجرأہم علی الذنوب العظام وعلیٰ ادمان شرب المسکر وقد ذکر ابن قتیبۃ فی کتاب مختلف الحدیث ان النظام کان یغد وعلی مسکر ویروح علی مسکر (الفرق ص۱۳۵)‘‘ نظام باوجود مذکورہ بالا بے اندازہ گمراہیوں کے دنیا بھر کا فاسق تھا۔ کبائر بے دھڑک کیا کرتا اور سدا مخمور رہتا تھا۔ ابن قتیبہ (خطیب اہل سنت) نے کتاب مختلف الحدیث میں لکھا ہے کہ نظام صبح اور شام ہر وقت مخمور رہا کرتا تھا۔ رہی مرزاقادیانی کی بنت عنب سے دلبستگی اور شیفتگی۔ چونکہ مسئلہ نہایت اہم اور بحث بڑی خوش آئند ہے۔ اس لئے ہم کوئی قیاسی دلیل یا غیر کی نقل پیش نہیں کریںگے۔ بلکہ اس کے ثبوت میں خود مرزاقادیانی کے خطوط اور الفاظ ذکر کریںگے۔ ’’لیقضی اﷲ امراً کان مفعولا‘‘ حکیم محمد حسین قریشی لاہوری مرزاقادیانی کے مخلص مریدین سے ہیں۔ عام سامان تعیش ورفاہیت کے لئے اور مشک وعنبر، ٹنکچر لونڈر، ٹانک وائن کے لئے علی الخصوص مرزاقادیانی کی فرمائش حکیم صاحب کے نام آتیں اور آپ خلوص وتن دہی سے ان کی تعمیل کیا کرتے تھے۔ حکیم صاحب کو جو سوجھی تو آپ نے مرزائیوں میں اپنی دوکان چمکانے کے لئے وہ تمام خطوط طبع کروائے جو ادویہ وغیرہ اشیاء کی خرید کے متعلق مرزاقادیانی نے ان کو لکھے تھے۔ حکیم صاحب نے اس کتاب کا نام ’’خطوط امام بنام غلام‘‘ تجویز کیا ہے یہ تمام تر خطوط مرزاقادیانی کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے ہیں۔ کتاب مذکور خط نمبر۱۹ میں ایک فقرہ ہے اور اس (مشک مذکور) کے ساتھ انگریزی دوکان سے ایک روپیہ کا ٹنکچر لونڈر جو ایک سرخ رنگ (آتش سیال درآب منجمد۔ مؤلف) کا عرق ہے۔ بہت احتیاط سے بند کر کے بذریعہ ڈاک وی پی کر کے بھیج دیں۔ نیز کتاب مذکور خط نمبر۱۲ میں مرزاقادیانی کا ایک جملہ ہے۔ ’’ایک بوتل ٹانک وائن کو پلومر کی دکان سے خریدیں مگر ٹانک وائن چاہئے۔ اس کا لحاظ رہے۔‘‘ واضح رہے کہ ٹنکچر لونڈر ایک قسم کا عرق ہے۔ جس میں ننانوے فی صدی الکحل (روح شراب) کی آمیزش ہوتی ہے اور اس کے پینے سے دل کو فرحت وسرور حاصل ہوتا