احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۱۱…ہاں بعض احادیث میں عیسیٰ بن مریم کے نزول کا لفظ پایا جاتا ہے۔ لیکن کسی حدیث میں یہ نہیں پاؤگے کہ اس کا نزول آسمان سے ہوگا۔ (حمامتہ البشریٰ مترجم ص۷۷، خزائن ج۷ ص۲۰۲) ۱۱…مسیح آسمان پر سے جب اترے گا تو دوزرد چادریں اس نے پہنی ہوئی ہوںگی۔ (تشحیذ الاذہان ماہ جون ۱۹۰۶ئ)۱۲…بائبل اور ہماری احادیث اور اخبار کی کتابوں کی رو سے جن نبیوں کا اسی وجود عنصری کے ساتھ آسمان پر جانا تصور کیاگیا ہے وہ دو نبی ہیں۔ ایک یوحنا جس کا نام ایلیا اور ادریس بھی ہے۔ دوسرے مسیح بن مریم جن کو عیسیٰ اور یسوع بھی کہتے ہیں۔ (توضیح المرام ص۳، خزائن ج۳ ص۵۲) ۱۲…حضرت عیسیٰ فوت ہوچکے ہیں اور ان کا زندہ آسمان پر معہ جسم عنصری جانا اور اب تک زندہ ہونا اور پھر کسی وقت معہ جسم عنصری زمین پر آنا یہ سب ان پر تہمتیں ہیں۔ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۲۳۰، خزائن ج۲۱ ص۴۰۶) ۱۳…آپ کے ہاتھ میں سوائے مکر اور فریب کے اور کچھ نہیں تھا۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۷، خزائن ج۱۱ ص۲۹۱) ب…یسوع بوجہ بیماری مرگی کے دیوانہ ہوگیا تھا۔ (ست بچن ص۱۷۱ حاشیہ، خزائن ج۱۰ ص۲۹۵) ۱۳…ہم تو قرآن شریف کے فرمودہ کے مطابق حضرت عیسیٰ کو سچا نبی مانتے ہیں۔ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۰۱، خزائن ج۲۱ ص۲۶۴) ۱۴…حضرت مسیح تو انجیل کو ناقص کی ناقص چھوڑ کر آسمان پر جا بیٹھے۔ (براہین احمدیہ ص۳۶۱، خزائن ج۱ ص۴۳۱) ۱۴…حضرت عیسیٰ پر یہ ایک تہمت ہے کہ گویا وہ مع جسم عنصری آسمان پر چلے گئے۔ (نصرۃ الحق براہین احمدیہ ص۴۵، خزائن ج۲۱ ص۵۸) ۱۵…مسیح بھی بنی اسرائیل میں سے نہیں آیا تھا۔ وجہ یہ کہ بنی اسرائیل میں سے کوئی اس کا باپ نہ تھا۔ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۳۶، خزائن ج۲۱ ص۳۰۳) ۱۵…بنی اسرائیل کے خاتم الانبیاء کا نام جو عیسیٰ ہے۔ (خاتمہ نصرۃ الحق ضمیمہ براہین احمدیہ ص ب، خزائن ج۲۱ ص۴۱۲) ۱۶…میرے دعویٰ کے انکار کی وجہ سے کوئی شخص کافر یا دجال نہیں ہوسکتا۔ (تریاق القلوب ص۱۳۰، خزائن ج۱۵ ص۴۳۲) ۱۶…دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا۔ (حقیقت الوحی ص۱۷۹، خزائن ج۲۲ ص۱۸۵) ۱۷…حضرت مریم کی قبر زمین شام میں کسی کو معلوم نہیں ہے۔ (حقیقت الوحی ص۱۰۱ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۱۰۴) ۱۷…حضرت مریم صدیقہ کی قبر بیت المقدس کے بڑے گرجے میں ہے۔ (اتمام الحجۃ ص۱۹،۲۰،۲۱ حاشیہ، خزائن ج۸ ص۲۹۷) ۱۸…افغانوں میں ایک قوم عیسیٰ خیل کہلاتی ہے۔ کیا تعجب ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ہی اولاد ہو۔ (مسیح ہندوستان میں ص۷۰، خزائن ج۱۵ ص۷۰) ۱۸…ظاہر ہے کہ دنیوی رشتوں کے لحاظ سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی کوئی آل نہیں تھی۔ (تریاق القلوب ص۹۹ حاشیہ، خزائن ج۱۵ ص۳۶۳) ۱۹…(مسیح) قریباً دوگھنٹے تک صلیب پر رہے۔ (مسیح ہندوستان میں ص۲۲، خزائن ج۱۵ ص۲۲، تحفہ گولڑویہ ص۳۳۴) ۱۹…چند ہی منٹ گذرے تھے کہ مسیح کو صلیب سے اتار لیاگیا۔ (ازالہ اوہام ص۳۸۱، خزائن ج۳ ص۲۹۶)