احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۴…مرزاقادیانی حضرت مسیح کے معجزے کے بارے میں کہتے ہیں۔ ’’ان پرندوں کا پرواز کرنا قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا۔‘‘ (ازالہ اوہام حصہ اوّل ص۳۰۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۶) ۴…حضرت مسیح کی چڑیاں باوجودیکہ معجزہ کے طور پر ان کا پرواز قرآن کریم سے ثابت ہے۔ (آئینہ کمالات اسلام ص۶۸، خزائن ج۵ ص۶۸) ۵…عیسائیوں نے بہت سے آپ کے (یسوع) کے معجزات لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۷ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰) ۵…اور سچ صرف اس قدر ہے کہ یسوع مسیح نے بھی بعض معجزات دکھلائے۔ جیسا کہ نبی دکھلاتے تھے۔ (ریویو ص۳۴۲، ماہ ستمبر ۱۹۰۲ئ) ۶…حضرت مسیح کی حقیقت نبوت یہ ہے کہ وہ براہ راست بغیر اتباع آنحضرتﷺ کے ان کو حاصل ہے۔ (اخبار بدر ص۶۸، مورخہ ۱۸؍رمضان ۱۳۲۰ھ) ۶…حضرت مسیح کو جو کچھ بزرگی ملی وہ بوجہ تابع داری حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے ملی۔ (مکتوبات احمدیہ ج۳ ص۱۲) ۷…خدا نے مسیح کو بن باپ پیدا کیا تھا۔ (البشریٰ ج۲ ص۶۸) ۷…حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ ۲۲برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔ (ازالہ اوہام ص۳۰۳ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۴) ب…یسوع مسیح کے چار بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ یہ سب یسوع کے حقیقی بھائی اور حقیقی بہنیں تھیں۔ آگے فرماتے ہیں۔ یعنی سب یوسف اور مریم کی اولاد تھی۔ (کشتی نوح ص۱۶، خزائن ج۱۹ ص۱۸) ۷…یہ قرآن شریف کا مسیح اور اس کی والدہ پر احسان ہے کہ کروڑہا انسانوں کی یسوع کی ولادت کے بارے میں زبان بند کر دی اور ان کو تعلیم دی کہ تم یہی کہو کہ وہ بے باپ پیدا ہوا۔ (ریویو ص۱۵۹، اپریل ۱۹۰۲ئ) ۷…خداتعالیٰ نے یسوع کی قرآن شریف میں کچھ خبر نہیں دی کہ وہ کون تھا۔ (ضمیمہ انجام آتھم ص۹ حاشیہ ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۳) ۸…میرا یہ دعویٰ ہے کہ میں وہ مسیح موعود ہوں جس کے بارے میں خداتعالیٰ کی تمام پاک کتابوں میں پیش گوئیاں ہیں کہ وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا۔ (تحفہ گولڑویہ ص۱۹۵، خزائن ج۱۷ ص۲۹۵) ۸…اس عاجز نے جو مثل مسیح ہونے کا دعویٰ کیا ہے جس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر بیٹھے ہیں۔ (ازالہ اوہام ص۱۹۵، خزائن ج۳ ص۱۹۲) ۹…وہ ابن مریم جو آنے والا ہے۔ کوئی نبی نہیں ہوگا۔ (ازالہ اوہام ص۲۹۲، خزائن ج۳ ص۲۴۹) ۹…جس آنے والے مسیح موعود کا حدیثوں سے پتہ چلتا ہے۔ اس کا انہی حدیثوں سے یہ نشان دیاگیا ہے کہ وہ نبی ہوگا۔ (حقیقت الوحی ص۲۹، خزائن ج۲۲ ص۳۱) ۱۰…یہ ظاہر ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم اس امت کے شمار میں آگئے ہیں۔ (ازالہ اوہام حصہ دوم ص۶۲۳، خزائن ج۳ ص۴۳۶) ۱۰…حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو امتی قرار دینا ایک کفر ہے۔ (ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۱۹۲، خزائن ج۲۱ ص۳۶۴)