احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۶… اور دین کا تباہ کرنے والا خیال کیا جائے گا۔ ان چھ مضمونوں کی نسبت مرزاقادیانی لکھتے ہیں کہ قرآن شریف میں لکھے ہیں۔ یہ چھ مضامین اگر کوئی مرزائی قرآن شریف میں دکھائے تو وہ مرزائی ایک پیسہ انعام پائے۔ ورنہ اے دوستو! اتنا ہی کہہ دو کہ مرزاقادیانی دجال ہیں، کذاب ہیں، مفتری علیٰ اﷲ ہیں، محرف قرآن ہیں، جھوٹے ہیں۔ یہ انہوں نے جھوٹ کہا ہے۔ اب ہمیں دیکھنا ہے کہ مرزائی ایمان اور قرآن کو چاہتے ہیں یا مرزائیت اور خسران کو۔ ۱۹… نبیوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار گذری ہے۔ لیکن کلام اﷲ میں پچیس انبیاء علیہم السلام کا صراحتاً ذکر موجود ہے۔ ناظرین! صحاح ستہ میں یہ حدیث متعدد مرتبہ آئی ہے کہ دجال کے ذکر پر آنحضرتﷺ نے فرمایا: ’’انی لا نذر کموہ وما من نبی الاوقد انذر قومہ ولقد انذرہ نوح قومہ‘‘ یعنی میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں اور کوئی نبی نہیں گذرا۔ مگر اس نے اپنی قوم کو اس سے ڈرایا۔ (مسلم، ترمذی، ابواب الفتن) کیا مطلب کہ ہر نبی اپنی اپنی قوم کو دجال کے فتنہ کی خبر دیتے رہے۔ لیکن وہی ہے چال بے ڈھنگی جو پہلے تھی۔ سو اب بھی ہے۔ کتاب (اربعین نمبر۴ ص۱۳، خزائن ج۱۷ ص۴۴۲) پر لکھتے ہیں کہ: ’’اے عزیزو تم نے وہ وقت پایا ہے۔ جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص (دجال) کو تم نے دیکھ لیا۔ جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی ہے۔‘‘ اجی دوستو! تمام نبیوں کی نہیں بلکہ پچیس نبیوں کی بشارت اور ان کے اسمائے گرامی جن کو مرزاقادیانی کے دیکھنے کی خواہش تھی۔ اگر کوئی مرزائی بتائے تو دو پائی انعام پائے۔ ورنہ جھوٹ بولنے والے کی نسبت مرزاقادیانی نے لکھا ہے کہ اے مرزائیو! جھوٹ بولنے سے مرنا بہتر ہے۔ (تبلیغ رسالت ج۷ ص۳۰، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۳۴) ۲۰… مرزاقادیانی فرماتے ہیں کہ نبی کی خواب تو ایک قسم کی وحی ہوتی ہے۔ اچھا اگر یہی بات ہے تو سنئے، لکھتے ہیں کہ: ’’تین شہروں کے نام اعزاز کے ساتھ قرآن شریف میں درج کئے گئے ہیں۔ مکہ اور مدینہ اور قادیان۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۷۷، خزائن ج۳ ص۱۴۰) مرزاقادیانی کے لنگر خانہ کی روٹیاں کھانے والو! تھوڑی سی تکلیف اٹھا کر قرآن شریف میں قادیان کا نام اگر کوئی مرزائی دکھائے تو وہ مرزائی ایک پائی انعام پائے۔ ورنہ اے دوستو!