احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
حالانکہ قرآن مجید میں متعدد مقامات میں اطاعت خداوندی کے بعد اطاعت رسولﷺ کا حکم دیاگیا ہے۔ مثلاً: ’’اطیعواﷲ واطیعو الرسول۰ من یطع الرسول فقد اطاع اﷲ‘‘ کیا مولانا ظفر علی خان مرحوم نے بھی انگریز کی اطاعت کو یہی مقام دیا ہے جو مرزاقادیانی کے ہاں ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ مولانا ظفر علی خان پر جب انگریز کی اسلام دشمنی ظاہر ہوگئی تو وہ انگریزی حکومت کے سخت مخالف ہوگئے تھے۔ مرزائی سیکرٹری نے مولانا ظفر علی خان کی جو تحریریں روزنامہ زمیندار سے نقل کی ہیں وہ ۱۹۱۱ء کی ہیں۔ لیکن مولانا مرحوم کو ۱۹۱۴ء کی جنگ عظیم میں انگریز نے ان کے گاؤں کرم آباد میں نظر بند کر دیا تھا۔ اس دوران میں ایک دفعہ آپ اپنے باغ میں بیٹھے تھے کہ ایک انگریز انجینئر موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وہاں سے گذرا تو کتوں نے اس کو گھیر لیا اور بڑی مشکل سے نوکروں نے اس کی جان چھڑائی۔ انگریز افسر نے فرط غضب میں مولانا کو انگریزی میں گالیاں دیں اور پھر یہ کہا کہ ہم اگلی بار ریوالور ساتھ لائے گا اور تمہارے ان ڈاگز (کتوں) کو شوٹ کر دے گا۔ یہ سننا تھا کہ مولانا مرحوم کو بھی جلال آگیا۔ پہلے اس کے گال پر تھپڑ رسید کیا۔ پھر نوکروں کو حکم دیا کہ خوب مرمت کرو۔ اس سفید بندر کی۔ چنانچہ نوکروں نے اس کو مار مار کر بے ہوش کر دیا۔ (نوائے وقت ۲۶؍نومبر ۱۹۶۷ئ) مولانا مرحوم نے انگریز کے زمانہ میں تقریباً ۱۵سال قید کاٹی ہے اور اخبار زمیندار کا بحق سرکار جو سرمایہ ضبط ہوا وہ تقریباً دو لاکھ ہے۔ کیا ان واقعات کے بعد بھی مرزائی سیکرٹری یہی چیختا رہے گا کہ مولانا ظفر علی خان اور مرزاقادیانی کے نظریات انگریزی حکومت کے بارے میں یکساں تھے؟ ب… ہم نے (کشف التلبیس ص۱۲) پر یہ لکھا ہے کہ: ’’مرزاقادیانی کی انگریز پرستی کو جائز ثابت کرنے کے لئے مولانا ظفر علی خان مرحوم کی تحریر کا سہارا لینا ڈوبتے کو تنکے کا سہارا لینے کے مترادف ہے۔ کیا مولانا ظفر علی خان کی یہ تحریر کوئی شرعی کسوٹی ہے۔ جس پر مرزاقادیانی کے صدق وکذب کو پرکھا جائے۔‘‘ لیکن مرزائی سیکرٹری نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور ’’اظہار الحق‘‘ میںمولانا محمد حسین صاحب بٹالوی اور مولانا نذیر حسین صاحب دہلوی اور دارالعلوم ندوہ کی بھی وہ تحریرں درج کر دیں جن میں انگریزی حکومت کی تعریف ثابت ہے۔ لیکن یہ تحریریں مرزائیوں کے لئے تب حجت بن سکتی ہیں جب وہ ان علماء کو مرزاقادیانی کی طرح انبیاء کی فہرست میں شامل کر لیں۔ یا کم ازکم ان علماء کو مرزاقادیانی کا استاد ومرشد مان لیں۔ کیا کوئی ایسا قابل مرزائی ہے جو قرآن وحدیث سے یہ ثابت کر سکے کہ خدا کی عبادت کے بعد دوسری چیز انگریزی