احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
یہاں مرزائی سیکرٹری کتابت کی غلطی کا عذر بھی نہیں پیش کر سکتا۔ کیونکہ اس نے جواب ہی اس بنیاد پر دیا ہے کہ ہم نے ’’کشف التلبیس‘‘ میں ’’حاصل کئے‘‘ کے الفاظ لکھے ہیں۔ کیا مرزائی سیکرٹری اپنی تلبیس یا اندھا پن کا اقرار کرے گا؟ س… کشف التلبیس میں ہم نے سورہ انعام کی آیت ’’واجتبیناہم وہدینہم الیٰ صراط مستقیم‘‘ سے یہ ثابت کیا تھا کہ انبیاء کرام کو حق تعالیٰ کی طرف سے ہی صراط مستقیم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے جواب میں مرزائی سیکرٹری نے لکھا ہے کہ: ’’واجتبیناہم وہدینہم الیٰ صراط مستقیم‘‘ میں آپ کے دعویٰ کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ کیونکہ اس میں کسی نبی کے علم حاصل کرنے کی نفی نہیں کی گئی۔ البتہ اس جگہ یہ امر ضرور قابل غور ہے کہ اٹھارہ انبیاء کرام کو اﷲتعالیٰ ہی نے (خصوصی) ہدایت فرمائی ہے۔ لیکن حضورﷺ کو یہ ارشاد ہوتا ہے کہ آپ بھی انہی کے طریقے پر چلیں۔ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ مذکورہ انبیاء کرام کا تو کوئی استاد نہیں تھا۔ اﷲتعالیٰ ہی نے انہیں خصوصی ہدایت فرمائی تھی۔ لیکن حضور اکرمﷺ کے وہ رہنما تھے اور آپ ان کے طریقہ کے پیروکار اور گویا ان کے شاگرد۔ (معاذ اﷲ) (اظہار حق ص۷) الجواب الف… دلیل تو صاف ہے۔ کیونکہ انبیائے کرام صراط مستقیم پر خود چلنے اور دوسروں کو چلانے کے لئے آئے ہیں اور شرعی ودینی علوم ہی صراط مستقیم پر چلنے کا ذریعہ ہیں۔ تو جب حق تعالیٰ نے خود انبیائے کرام کو صراط مستقیم کی ہدایت فرمادی تو اس میں ان کو کسی دوسرے سے دینی علوم سیکھنے کی کیا حاجت باقی رہ جاتی ہے؟ یہ عجیب بات ہے کہ شرعی وحی تو انبیاء کرام پر نازل ہو اور وہ پھر شرعی علوم سیکھیں ان سے جن پر وحی نازل نہیں ہوتی۔ حقیقت یہی ہے کہ حق تعالیٰ کی طرف سے یہ ہدایت خاصہ کا حصول ہی غیر سے دینی علوم کے حصول کی نفی کو مستلزم ہے۔ اسی لئے فرمایا: ’’کلا ہدینا ونوحاً ہدینا من قبل‘‘ {ہم نے ان میں سے ہر ایک نبی کو ہدایت دی اور حضرت نوح علیہ السلام کو بھی اس سے پہلے ہدایت دی۔} اور آخر میں اس حقیقت کو ان الفاظ میں واضح فرمایا: ’’اجتبیناہم وہدینٰہم الیٰ صراط مستقیم‘‘ {ہم نے ان سب کو چن لیا اور ان کو صراط مستقیم کی ہدایت دی۔} یہاں لفظ ہدایت میں اراء ۃ الطریق (راہ حق دکھلانا) اور ایصال الیٰ المقصود (مقصود تک پہنچانا) دونوں معنی آگئے۔ ب… اس کے بعد مرزائی سیکرٹری نے امام الانبیاء والمرسلین خاتم النبیینﷺ کے متعلق جو یہ نتیجہ نکالا ہے کہ گویا ان کے شاگرد تو یہ اس کی انتہائی کوتاہ اندیشی کی دلیل ہے۔ کیونکہ