احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مرزاقادیانی کا اقراری جھوٹا ہونا دنیا کو دکھا رہا ہے اور مرزائیوں کو دنیا میں رسوا کر رہا ہے اور انہیں کچھ شرم نہیں آتی۔ ایسے بیحیا جو ایسے علانیہ کذاب کو بعض مجدد اور اس کی جائے موت لاہور کو (نعوذ باﷲ) مدینہ اور قادیان کو مکہ مان رہے ہیں اور بعض نبی اور رسول مقتدی مان رہے ہیں اورایسی علانیہ کذابیوں کو نہیں دیکھتے جو آفتاب کی طرح چمک رہی ہیں۔ بااینہمہ مسلمانوں میں اشاعت اسلام کے مدعی ہوکر ان سے روپیہ لوٹ رہے ہیں۔ ’’استغفراﷲ‘‘ اس علانیہ جھوٹ اور فریب کو ہمارے بہت مسلمان بھائی غور نہیں کرتے اور روپیہ برباد کر رہے ہیں۔ بھائیو! مرزاقادیانی کی کذابی اور مرزائیوں کی رسوائی بہت طریقوں سے ثابت کی گئی ہے اور مشتہر ہورہی ہے۔ مگر یہاں بغرض اختصار صرف چار طریقے بیان کئے گئے جو حیا دار کے لئے بہت کافی ہیں۔ اگر زیادہ تفصیل دیکھنا ہو تو رسالہ فیصلہ آسمانی ہرسہ حصہ، دوسری شہادت آسمانی، محکمات ربانی، مسیح کاذب اور صحائف رحمانیہ بائیس نمبر تک خانقاہ رحمانیہ مونگیر میں چھپ چکے ہیں اور بہت رسالے مطبع اہل حدیث امرتسر میں چھپے ہیں۔ مثلاً تاریخ مرزا، نکاح مرزا وغیرہ انہیں منگا کر دیکھئے اور نہایت خیر خواہانہ کہتا ہوں کہ مرزاقادیانی سے علیحدہ ہوجئے۔ خصوصاً فاضل مبلغ قادیانی کلکتہ سے التماس ہے۔ ورنہ ان کتابوں کا محققانہ جواب لکھیں۔ مگر یہ یقینی بات ہے کہ ان رسالوں کا جواب تو آپ کیا دیںگے۔ تمام دنیا کے مرزائی جواب سے عاجز ہیں۔ اس مختصر تحریر کے جواب سے آپ بالکل عاجز ہیں۔ آپ کے اشتہار عیدی کے جواب میں خیرخواہانہ دورسالے بھیجے گئے ہیں۔ دوسری شہادت آسمانی اور محکمات ربانی انہیں دیکھ کر تو آپ کے یہاں محرمی ماتم زور شور سے ہوا ہوگا۔ اگر آپ خوف خدا کو دل میں لاکر ان حقانی رسالوں کو ملاحظہ کریںگے۔ بالیقین مرزاقادیانی کو جھوٹا جانیں گے۔ پہلا رسالہ ایک سو سولہ صفحہ میں ہے۔ اس میں نہایت مدلل طرز سے مرزا کا جھوٹ اور فریب اور جہالت ثابت کی گئی ہے اور دوسرا رسالہ ایک سو آٹھ صفحہ میں ہے۔ یہ رسالہ بھی نہایت قابلیت کے ساتھ لکھا گیا ہے۔