احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
میں نے اور احمدیہ ریفارم لیگ نے کبھی جناب مرزابشیر الدین محمود کے کریکٹر پر گندے الزامات نہیں عائد کئے اور نہ کبھی جماعت کو ابتلاء میں پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن قادیان کے ارباب اقتدار ہمیشہ اپنی فریب کاریوں کے ذریعہ اس کوشش میں مصروف رہے ہیں اور یہ ان کی آرزو رہی ہے کہ کسی طرح میں اور ارکان احمدیہ ریفارم لیگ ترک احمدیت کا اعلان کر دیں۔ اس کے لئے کئی قسم کے پاپڑ بیلے گئے۔ مگر خدا کا ہزار ہزار شکر ہے کہ قادیان کے ارباب اقتدار اور جناب مرزابشیر الدین محمود کو اس بات میں سخت ناکامی ہوئی اور ہم سے باوجود سخت ناموافق حالت میں بھی وہ ترک احمدیت کا اعلان ہیں کراسکے۔ ان کی ہی روش سے بیزار ہوکر مقتدر احمدیہ ریفارم لیگ کے نصب العین اور خیالات کے حامی ہوئے شیخ عبدالرحمن صاحب مصری اور منشی فخر الدین اور دیگر متعدد احمدیوں کی علیحدگی ریفارم لیگ کی کامیابی کا نمایاں نشان ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ قادیان کے صاحب اقتدار اور جناب مرزابشیر الدین محمود ٹھنڈے دل اور دماغ سے کام لیں۔ منبع فساد کو تلاش کر کے اس کو بند کرنے کی کوشش کریں۔ ریفارم لیگ کو منشی فخر الدین ملتانی اور شیخ عبدالرحمن مصری کی علیحدگی جماعت پر قطعاً مسرت نہیں ہوئی ہے۔ بلکہ رنج محسوس کیا ہے اور کوشش کی کہ وہ جماعت سے علیحدہ نہ ہوں۔ لیکن جماعت کے موجودہ رویہ نے میری اور ریفارم لیگ کی کوششوں کو ناکام بنایا۔ مگر پھر بھی میں نے اور ریفارم لیگ نے ان لوگوں سے ملاقات اس لئے مناسب نہ سمجھی کہ مبادا ہماری ملاقات سے زیادہ برے نتائج مرتب ہو جائیں۔ لیکن اب میں نے اور ریفارم لیگ نے اس بات کو بہت بری طرح محسوس کیا کہ ہمارے نہ ملنے کی وجہ سے سخت نقصان ہم کو بھی اور ان کو بھی پہنچا ہے۔ اس لئے کہ قادیان والوں نے ان کو تنگ کیا اور میں نے اور ریفارم لیگ نے بھی بجائے ہمدردی کے ان کو خاموش کرنے کی کوشش کی۔ جس کا نتیجہ اس صورت میں رونما ہوا کہ یہ لوگ مسیح موعود کے گندہ دہن دشمن کی پناہ میں چلے جائیں۔ مجھے اور ریفارم لیگ کو اس غلطی کا افسوس ہے اور اب میری اور ریفارم لیگ کی انتہائی کوشش یہ ہوگی کہ منشی فخر دین صاحب اور شیخ عبدالرحمن صاحب جیسے فاضل افراد کو مسیح موعود کے دشمنوں سے نہ ملنے دیا جائے۔ اپنے ساتھ ملائیں اور اس طرح ان کی امداد سے قادیان کے موجودہ ظالمانہ نظام کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جائیں۔ یا اس کی اصلاح کی جائے اور غریبوں اور مسکینوں اور خدا کی ہزارہا مخلوق کو قادیان کے موجودہ مظالم سے آزاد کر کے خداتعالیٰ کی خوشنودی کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ خداتعالیٰ اس نیک مقصد میں ہمیں کامیابی عطاء کرے۔ آمین!