گلدستہ سنت جلد نمبر 4 |
صلاحی ب |
|
محبت سے رہنا اللہ تعالیٰ کو بہت محبوب ہے۔ جبکہ شیطان کو اس سے بہت ہی بغض ہے کہ میاں بیوی آپس میں محبت سے کیوں رہیں ؟ اگر شیطان پر بات شروع ہوجائے تو ختم ہی نہ ہو کہ وہ کتنی برائیاں آج ہمارے اندر ڈال چکا ہے۔ جب شادی نہیں ہوئی ہوتی تو یہ دونوں محبت سے رہنے کی باتیں کرتےہیں ۔ آپس میں تعلق پیدا کرلیتے ہیں ۔ لیکن جیسے ہی نکاح ہوجاتا ہے، یہ شوہر بن جاتا ہے وہ بیوی بن جاتی ہے، تو محبت کا معاملہ ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد شیطان کوشش یہ کرتا ہے کہ یہ ایک ہوچکے ہیں تو اب ان کو الگ کروائو، طلاق دلوائو۔ اب اس کی کوشش اُدھر لگ جاتی ہے اورجیسے ہی کوئی ایسا لفظ انتہائی درجے میں بول دیتا ہے جس کے بعد جوڑ کی کوئی صورت نہیں رہتی، اس کے فوراً بعد شیطان کیا کرتا ہے؟ کہتا ہے کہ بھئی! کیسے گزارا ہوگا؟ بچے بھی ہوگئے ہیں ۔ اب جوڑ کی کوشش کرتا ہے اور جوڑ کی شکل بنتی نہیں تو حرام میں مبتلا کر دیتا ہے۔ شیطان مختلف انداز سے گھریلو زندگی کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اور بھی بہت سارے انداز ہیں ، یہ تو ایک ذرا سا مثال کے طور پہ پیش کیا۔ لیکن اللہ ربّ العزّت کو گھریلو زندگی میں میاں بیوی کا آپس میں محبت سے رہنا بے حد پسند ہے۔ اگر دونوں میاں بیوی آپس میں محبت سے رہ رہے ہوں گے، یہ ایک فیملی یونٹ ہے، ایک اکائی ہے معاشرے کی، تو اس کی وجہ سے اولاد کی تربیت صحیح ہوسکے گی۔ اور جہاں میاں بیوی میں آپس میں محبت نہ ہو، لڑائیاں ہوں ، روز کی خرابیاں ہوں ، پریشانیاں ہوں ، تو پھر زندگی میں سکون بھی نہیں ہوگا۔ نہ بیوی سکون میں ، نہ خود خاوند سکون میں ، اور اولاد بھی پریشان ہوگی۔ ہمارے پاس تو آئے روز ایسے ایسے حالات آتے ہیں جو بیان بھی نہیں کرسکتا۔ وہ کیوں ہوتے ہیں ؟ صرف اور صرف اس لیے کہ _