احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۲… حدیث شریف ’’قال رسول اﷲﷺ ان لی خمسۃ اسماء انا محمد واحمد وانا الماہی الذی یمحو اﷲ بی الکفر وانا الحاشر الذی یحشر الناس علی قدمی وانا العاقب (صحیح بخاری ص۲۶)‘‘ {جناب رسول اﷲﷺ نے فرمایا۔میرے واسطے پانچ نام ہیں۔ میں محمد ہوں، اور احمد اور ماحی یعنی مٹانے والا کفر کو۔ اﷲ کفر کو میرے ہاتھ سے مٹوائے گا اور حاشر یعنی لوگ میرے بعد حشر کئے جائیںگے اور عاقب یعنی میرے بعد دنیا میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آوے گا۔}
ف… جناب رسول خداﷺ کا نام محمد جلالی ہے اور احمد جمالی ہے اور مرزاقادیانی کا نام تو غلام احمد ہے۔ یعنی احمد کا غلام وہ غلامی چھوڑ کر احمد کس طرح بن گئے اور ادھر جناب سرور عالمﷺ کا دعویٰ کہ ان کا نام احمد ہے ادھر جناب مرزامحمود قادیانی کا دعویٰ کہ یہ نام احمد ان کے والد کو دیاگیا ہے تو فرمائیے دونوں مدعیوں سے کون سچا ہے؟
۳… حدیث شریف ’’قال النبیﷺ مثلی ومثل الانبیاء کرجل بنیٰ داراً فاکملہا واحسنہا الاموضع لبنۃٍ فجعل الناس یدخلونہا ویتعجبون ویقولون لولا وضع اللبنۃ (بخاری ص۲۷، کتاب المناقب باب خاتم النبیین، صحیح مسلم ص۲۳۱۸، باب ذکر کونہ خاتم النبیین)‘‘ {آنحضرتﷺ نے فرمایا۔ میرے اور دوسرے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک گھر بنایا۔ اس کو خوب آراستہ پیراستہ کیا۔ مگر ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی۔ تو لوگ اس گھر میں جانے لگے اور تعجب کرنے لگے۔ یہ اینٹ کی جگہ اگر خالی نہ ہوتی۔ (تو کیسا مکمل اچھا گھر ہوتا)}
ف… مکان نبوت میں ختم رسالت کی نورانی اینٹ لگا کر وہ مکان مکمل کیاگیا ہے۔ اگر قادیانی محمودی پارٹی کا اختیار ہے تو یہ اینٹ اکھاڑ کر مرزاقادیانی کی اینٹ لگادیں۔
۴… حدیث شریف ’’عن ابی ہریرۃؓ ان رسول اﷲﷺ قال ان مثلی ومثل الانبیاء من قبلی کمثل رجل بنی بیتاً فاحسنہ واجملہ الاموضع لبنۃ من زاویۃ فجعل الناس یطوفون بہ ویعحبون لہ ویقولون ہلا وضعت ہذہ اللبنۃ قال فانا اللبنۃ وانا خاتم النبیین (بخاری ص۲۷، باب خاتم النبیین)‘‘ {حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا۔ میرے اور اگلے پیغمبروں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا۔ اس کو خوب آراستہ پیراستہ کیا۔مگر ایک