احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
بسم اﷲ الرحمن الرحیم! الحمد ﷲ الذی من اتبع ما انزلہ ساد وقیل ومن خالف کتابہ وسنۃ نبیہ خاب وخذل والصلوٰۃ والسلام علیٰ خاتم رسلہ وصفوۃ خلقہ محمد مخمد نار الضلالۃ وعلیٰ اٰلہ واصحابہ الذین اصبحوا ناسخین لظلام الجہالۃ، ومسترسلین ارسالاً الیٰ تصدیق الرسالۃ، فصلی اﷲ علیہ وعلیٰ اخوانہ من النبیین وعلینا معہم۰ برحمتک یا ارحم الراحمین۰ اما بعد! سلسلۂ ختم نبوت کے متعلق مجلس متشار العلماء پنجاب کا یہ تیسرا رسالہ ہے۔ رسالہ مجلس کی طرف سے مفت تقسیم کیا جائے گا۔ مقامی حضرات مجلس کے دفتر سے یا مؤلف فقیر عفا اﷲ عنہ کے مکان سے طلب کر سکتے ہیں اور بیرونی اصحاب ٹکٹ ارسال کر کے منگواسکتے ہیں۔ کتاب ہذا کی حقیقی قیمت صرف یہ ہے کہ ہر موافق ومخالف تک اس کی آواز پہنچائی جائے اور گم گشتگان وادیٔ ضلالت کو راہ راست پر لانے کی سعی پیہم کی جائے۔ کتاب کا اصلی نام ’’الشہاب الثاقب علی الرجیم الکاذب‘‘ تجویز ہوا۔ مگر عام مسلمانوں کی سہولت کے لئے ٹائٹل پیج (لوح) پر اس کا نام ’’اسلام اور مرزائیت کا تضاد‘‘ بھی لکھا گیا۔ خداتعالیٰ میری ناچیز سعی کو قبولیت بخشے اور جن افراد کی فطرت مسخ نہیں ہوئی ان کو اس سے مستفید ہونے کے مواقع بہم پہنچائے۔ ’’وما توفیقی الا باﷲ علیہ توکلت والیہ انیب‘‘ ۱؍ستمبر ۱۹۳۴ئ، محمد نور الحق العلوی! سرزمین ہند کی پرآشوب تاریخ کا ہر ورق اور اس کا ہر عنوان اپنے اندر لاکھوں حوصلہ شکن مصائب چھپائے ہوئے ہے۔ افق ہند سے شاید ہی کبھی یہ آفتاب عالمتاب نمودار ہوا ہو اور فرزندان توحید کے لئے لاکھوں لاعلاج تکالیف اپنے ساتھ نہ لایا ہو۔ دشمنان اسلام کے بے پناہ حملوں نے امت مسلمہ میں اتنی سکت نہیں چھوڑی کہ وہ اپنے داخلی معاملات کی اصلاح کی طرف ایک لحظہ بھی متوجہ ہو سکے۔ کہیں آرتی اور اذان پر قتل وقتال اور کفار کی فرائض خداوندی کی بجا آوری میں کھلی دست اندازی، کہیں پلول کے گدھے کے رنگ میں مسلمانوں کے نازک ترین جذبات سے تلعب رکھیں۔ مسئلہ وزارت کی آڑ میں مسلمانوں کی رہی سہی ہستی کا کلی استیصال، اس سے بڑھ کر بربادیوں کے مشورے اور کیا ہوسکتے ہیں۔ ارکان اسلام کی ادائیگی میں دست اندازیاں۔ عقائد شرعیہ کی اصل الاصول یعنی ناموس رسول پر جگر دوز چر کے رہے۔ حقوق سیاسیہ ان کی یوں بیدریغ پامالی۔ تن ہمہ داغ داغ شد پنبہ کجا کجا نہم