احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
۳ الہام ؍؍ الہام کی تشریح اور آریوں کا رد ہے ۴ جہاد وید ؍؍ ۵ سوامی دیانند کا علم وعقل ؍؍ ۶ تبراسلام ؍؍ دھرم پال کے رسالہ نخل اسلام کا جواب لائق دید ہے ۷ الہامی کتاب؍؍ وید اور قرآن مجید کے الہام پر بحث ہے ۸ حق پرکاش ؍؍ دیانند کے ستیارتھ پرکاش کا مکمل جواب ہے ۹ ترک اسلام ؍؍ رسالہ ترک اسلام کا جواب ہے ۱۰ تغلیب اسلام جلد… (۱) جلد… (۲) جلد… (۳) جلد… (۴) فاتح قادیان جناب مولوی ابوالوفا ثناء اﷲ امرتسری یہ دھرم پال آریہ کے رسالہ تہذیب الاسلام کا جواب ہے ۱۱ مناظرۂ نگینہ ؍؍یہ مشہور مناظرہ ہے جو نگینہ میں مولانا فاتح قادیان سے ہوا تھا اور آریہ کو فاحش شکست ہوئی تھی یہ گیارہ رسالے آریہ کے رد میں مولانا فاتح قادیان کے ہیں۔ جنہوں نے خاص قادیان کے اندر پہنچ کر مسیح قادیان پر فتح حاصل کی تھی اور جناب مسیح کاذب مارے خوف کے گھر سے باہر نہ نکلتے تھے تو دیانند اور اس کے پابند آریوں کی کیا ہستی ہے اور پھر یہ ایک رسالہ نہیں جو ایک توجہ کا نتیجہ ہو بلکہ گیارہ رسالے ہیں۔ میرے علم میں یعنی آریوں کے قلعہ پر گیارہ مرتبہ پورا حملہ آپ نے کیا ہے اور آریوں کے قلعہ پر دلائل حقانی کی گولہ باری کی ہے۔ مگر یہ دیکھ کر اور فاتح قادیان کا نام سن کر ہمارے مہربان میاں عبدالرحیم قادیانی کے حواس پراگندہ ہو گئے ہوںگے اور ان کے حواس بجانہ رہے ہوںگے۔ اب یہ تو بتائیے کہ آپ کے مرشد یا ان کے کسی مرید نے اتنے رسالے آریہ کے رد میں لکھے ہیں۔ اگر لکھے ہوں تو پیش کیجئے۔ ورنہ شرمندہ ہوکر مرزاقادیانی کی نسبت حمایت اسلام کا نام نہ لیجئے گا۔ اب میں رد آریہ میں دوسرے حضرات کے نام اور ان کے رسالے پیش کرتا ہوں اور دکھاتا ہوں کہ آریوں کا قلع وقمع پورے طور پر کردیا گیا ہے۔ اب ہمارے کسی ذی علم کو ضرور نہیں ہے کہ دیانند اور دھرم پال کو پامال کرے۔