احتساب قادیانیت جلد نمبر 31 |
|
مسلمانو! اس پر ایمان رکھو کہ امام مہدی اور مسیح موعود جن کے آنے کی خبر ہے۔ وہ ہرگز نہیں آئے جو کوئی کہتا ہے کہ آگئے وہ محض جھوٹا ہے اور مسلمانوں کو فریب دیتا ہے اور اس کا بھی پورا یقین کر لو کہ جسے یہ امام مہدی اور مسیح موعود کہتے ہیں۔ وہ بڑا جھوٹا اور فریبی اور بے دین دہریہ شخص ہے۔ اب میں مختصراً ان کے جھوٹے ہونے کی دلیل بیان کرتا ہوں۔ اچھی طرح غور سے دیکھئے اور ان کے جھوٹے ہونے کو ملاحظہ کیجئے۔ سچے امام مہدی اور مسیح موعود کے آنے کی علامت یہ ہے کہ جس وقت وہ آئیںگے اس وقت تمام دنیا میں اسلام پھیل جائے گا۔ یہ بات حدیث میں آئی ہے اور مرزاغلام احمد قادیانی بھی کہتا ہے۔ چنانچہ (ایام صلح ص۱۳۶، خزائن ج۱۴ ص۳۸۱) میں لکھتے ہیں کہ ’’اس پر اتفاق ہوگیا ہے کہ مسیح کے نزول کے وقت اسلام دنیا میں پھیل جائے گا۔ ملل باطلہ ہلاک ہوجائیںگے۔ راست بازی ترقی کرے گی۔‘‘ قادیانی مسیح نے تین علامتیں مسیح موعود کے آنے کی بیان کیں اور اس پر خیال رہے کہ یہ تینوں علامتیں حضرت مسیح کے نزول کے وقت بیان کر رہے ہیں۔ یعنی اﷲتعالیٰ کی قدرت سے ان کے نزول کا یہ اثر دنیا پر ہوگا کہ تمام دنیا کے کافر مسلمان ہو جائیںگے اور ایمان لے آئیںگے۔ یہ بات نہیں ہے کہ ان کی برسوں کی سعی اور کوشش اور ان کی خونریزی اور ان کے خلفا کے کوشش سے کافر مسلمان ہوںگے۔ اب دیکھا جائے کہ قادیانی مسیح کے نزول کو تیس برس سے زیادہ ہوگیا۔ بارہ برس انہیں مرے ہوگئے اور ان کے خلیفہ بے انتہاء کوشش کر رہے ہیں۔ مگر ان کی کوشش سے ایک گاؤں میں بھی اسلام نہیں پھیلا بلکہ کروڑوں مسلمان عیسائی ہورہے ہیں۔ آریہ ہو رہے ہیں۔ قادیانی ہورہے ہیں۔ کسی دین باطل کے سو پچاس کافر بھی مسیح قادیان کی وجہ سے اور نہ ان کے خلیفہ کی کوشش سے مسلمان ہوئے۔ بلکہ مسلمانوں کو کافر کر رہے ہیں۔ نہایت ظاہر ہے کہ راست بازی کی جگہ مرزائے قادیان کے وقت سے جھوٹ اور فریب اور ہر قسم کی آفتیں اور امراض ہندوستان پر آرہے ہیں۔ کوئی وقت خالی نہیں جاتا۔ اس سے بالیقین معلوم ہوگیا کہ مرزاغلام احمد قادیانی اپنے قول سے مہدی اور مسیح ہرگز نہیں ہے۔ بلکہ یقینی