ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
صحیح ہے ۔ یہاں پر مرحوم مولوی محمد عمر صاحب تھے ، ان رعایات سے بیمار رہتے تھے ایک شخص نے میری اور ان کی دعوت کی ۔ مولوی صاحب کو جگر کا عارضہ تھا اس بھلے مانس نے چاول پکوائے ، وہ بھی کھانے کے قابل نہیں ، جب کھانے بیٹھے ، میں نے میزبان سے کہا کچھ اور بھی ہے کہا نہیں ، میں نے کہا کہ یہ تو کھانے کے قابل نہیں ، اب کیا کھائیں اور جب تم کو چاول پکانا نہیں آتا تھا تو کیوں پکایا سیدھی دال روٹی کیوں نہیں پکائی ، کہیں سے روٹی لاؤ کہا کہ روٹی تو نہیں پکائی ، میں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے ، جب دعوت کی ہے تو کھلاؤ اور کہیں سے کھلاؤ ، بھوکے تھوڑے ہی جائیں گے اور کھائیں گے روٹی کہا کہ روٹی کہاں سے لاؤں ، میں نے کہا کہ گھر میں نہیں تو محلہ سے مانگ کر لاؤ گیا مصیبت کا مارا اور دال روٹی لایا ، خوب پیٹ بھر کر روٹی کھائی ۔ میں نے مولوی محمد عمر صاحب سے بھی روٹی کھانے کو کہا مگر وہ بہت خلیق تھے ، کہنے لگے اس کی دل شکنی ہو گی میں نے کہا کہ ہماری جو شکم شکنی ہو گی ، میں نے تو اس کی تادیب کے لیے یہی انتظام کیا جس سے اس کو ہمیشہ کے لیے سبق مل گیا ۔ گو میری پھر اس شخص نے کبھی دعوت نہیں کی ، تمیز کی ضرورت ہے اب یہی مصافحہ کا یہ واقعہ ہو رہا ہے ۔ ان گنواروں کو اپنی کوتاہی بالکل نہیں معلوم ہو گی ، مجھ کو ہی بدنام کریں گے اور کہیں گے کہ ملنے میں یا مصافحہ میں کیا سو سیکڑے خرچ ہوتے تھے ۔ اعتکاف سے متعلق چند فقہی مسائل کا جواب ( ملفوظ 3 ) اسی ہجوم میں ایک صاحب نے کہا کہ حضرت فلاں صاحب کثرت مجمع کی وجہ سے دور ہیں ، ان کو چند مسائل دریافت کرنے ہیں ، اگر اجازت ہو تو میں ان مسائل کوحضرت سے دریافت کر لوں ، فرمایا ہاں ہاں فرمائیے ۔ سوال : معتکف مسجد کے اندر جھاڑو دے سکتا ہے یا نہیں کوئی حرج تو نہیں ؟ جواب : دے سکتا ہے کوئی حرج نہیں ۔ سوال : مسجد کے عقب میں بالکل ملا ہوا کنواں ہے اس میں سے پانی بھر کر حمام میں ڈال سکتا ہے یا نہیں ؟ دریافت فرمایا کہ مسجد ہی میں رہے گا ، عرض کیا جی مسجد ہی میں رہے گا ؟ جواب : بھر سکتا ہے ۔ سوال : مسجد سے باہر پیر نکال کر وضو کے وقت نالی پر دھوتے ہیں ، دریافت فرمایا اس