ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
میں فرمایا کہ ان ہی شاہ صاحب نے ایک اور صاحب کو یہاں پر بھیجا ان سے یہاں پر بعض حماقتوں کا صدور ہوا جس سے مجھ کو اذیت پہنچی ، اتفاق سے وہ شاہ صاحب بھی بغرض ملاقات یہاں تشریف لائے تو واقعات معلوم کر کے کہنے لگے اس نے یہاں آ کر بڑی حماقت کی جی میں تو آیا کہہ دوں کہ اول حماقت آپ نے کی کہ اس کو خواہ مخواہ یہاں بھیجا ۔ اس نے جا کر ان ہی شاہ صاحب سے میری نسبت کہا کہ تم نے مجھے کہاں بھیج دیا وہ تو مجذوب ہیں ۔ حضرت والا نے تبسم فرما کر فرمایا کہ غنیمت ہے مجذوب ہی کہا مجنون نہیں کہا ۔ شریفوں کا زمانہ ( ملفوظ 8 ) فرمایا کہ ایک خط آیا ہے کچھ میوہ جات لانے کی اجازت چاہی ہے اور ان کی فہرست لکھ کر بھیجی ہے کتنی راحت کی بات ہے کہ پوچھ لیا پہلے ایک خط ان کا مجمل آیا تھا میں نے اس میں لکھ دیا تھا کہ اگر بنا دریافت کیے ہوئے بھیجو گے ، میں نہیں رکھوں گا ، واپس کر دوں گا ، اس پر یہ خط آیا ہے اب گھر پوچھ کر اور حکیم صاحب سے دریافت کر کے لکھوں گا کہ کون سی چیز کھا سکتا ہوں ۔ خواجہ صاحب نے خط دیکھ کر عرض کیا کہ حضرت شریفہ نہیں لکھا ۔ حضرت والا نے مزاحا فرمایا کہ شریفوں کا زمانہ بہت دنوں سے نہیں رہا۔ جن کے دفع میں عامل کی قوت خیالیہ کا اثر ( ملفوظ 9 ) ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ جو عامل جن کو دفع کر دیتے ہیں یہ کس چیز کا اثر ہوتا ہے ۔ فرمایا کہ قوت خیالیہ کا اثر ہوتا ہے ۔ اسی کا تصرف ہوتا ہے ۔ عرض کیا کہ اگر وہ جن بھی اپنی قوت خیالیہ سے کام لے فرمایا ممکن ہے مگر انسان کی قوت دافعہ کا مقابلہ جن نہیں کر سکتے ان کی قوت دافعہ ایسی قوی نہیں ہوتی ۔ جھوٹ سے شدید نفرت ( ملفوظ 10) فرمایا کہ آج صبح جس نالائق کو نکالا ہے اس نے بہت ہی ستایا ، ایسے جھوٹے شخص سے کیا خیر کی توقع ہوسکتی ہے ۔ ایک چھوٹے سے معاملہ میں اس قدر جھوٹ پھر جھوٹ پر جھوٹ مکان کے دروازہ پر سوتا تھا ایسے مکار شخص کا کیا بھروسہ ، ایسا شخص خطرناک ہے اور اگر