ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
دروازہ پر نہ بھی رہے مدرسہ ہی میں رہے تو کیا مدرسہ کے لوگ مفت کے ہیں کہ ان کو دھوکے دیتے رہو ، ستاتے رہو ۔ فرمایا کہ مجھے جھوٹ سے بڑی نفرت ہے اور کاذب سے نفرت ہونا بھی چاہیے اس لیے کہ اس سے تو کچھ امید نہیں نہ معلوم کس وقت کیا دھوکہ دے ۔ حزن غیر اختیاری بڑی دولت ہے ( ملفوظ 11 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جو حزن غیر اختیاری ہے وہ خود بخود معلوم ہو جاتا ہے اختیاری اور غیر اختیاری افعال میں بین فرق ہوتا ہے ۔ حقیقت میں بھی اور اثر میں بھی ۔ چنانچہ جو چیزیں غیر اختیاری ہیں ان کے صدور سے کبھی قلب پر کدورت نہیں ہوتی ۔ گو طبعی اثر ہو مگر وہ کدورت نہیں حزن ان چیزوں سے اختیاری ہو جاتا ہے یعنی اپنے خیال کو اس میں دخل دینا ، ، فکر کرنا ، غور کرنا وغیرہ اور حزن اضطرابی تو اتنی بڑی دولت ہے کہ اس سے قلب میں استعداد پیدا ہوتی ہے وصول الی الحق کی کیونکہ اس سے موانع وصول مرتفع ہوتے ہیں ۔ خیرالقرون " قرنی " میں ایک نکتہ ( ملفوظ 12) ایک سلسہ گفتگو میں ظرافتہ فرمایا کہ شیعہ مجلس تو کرتے ہیں مگر امام کے نام کی ایک بھی نہیں ، کہیں شیرمال کی ہوتی ہے کہیں جلیبی کی ہوتی ہے کہیں حلوے کی ہوتی ہے اسی پر غالبا خلافت کو خیال کیا ہو گا کہ خلافت بھی پلاؤ قورمہ کی ہوتی ہو گی جس پر جھگڑے فساد کرتے ہیں کہ حضرت علی کو اول ہی سے کیوں نہیں ملی مگر وہاں پلاؤ قورمہ کی خلافت نہ تھی مصیبت کی تھی اس لیے ان کو تو احسان ماننا چاہیے کہ حضرات خلفاء ثلثہ نے اتنے دنوں تک حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بوجھ اٹھائے رکھا ۔ پھر ایک نکتہ فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے اس ارشاد میں کہ خیرولقرون قرنی ترتیب خلافت کی طرف اشارہ ہے ۔ یہ ایک لطیفہ ہے قرنی میں چاروں حضرات کے نام کے آخر حروف کو جمع فرمایا دیا ہے صدیق کا قاف عمر کی رے عثمان کا نون علی کی ے ۔ کم ہدیہ میں ریاء نہیں ہوتی ( ملفوظ 13) فرمایا کہ ایک صاحب نے ہدیہ بھیجا مقدار اس کی دو آنہ ہے بھلا اس میں کیا ریا ہو سکتی ہے ۔