ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
وہ یہ کہ علماء نے لکھا ہے کہ عبادتیں تو کبھی قبول ہوتی ہیں کبھی نہیں اور درود شریف ہمیشہ مقبول ہی ہوتا ہے میرے خیال میں اس کا یہ راز معلوم ہوتا ہے کہ حق تعالی خود حضور صلی اللہ علیہ و سلم پر رحمت کرنا چاہتے ہیں ۔ دوسرا اسی کی درخواست کرے گا تو ضرور قبول ہو گی ۔ حضرت کو استدراج کا خوف ( ملفوظ 479 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض دفعہ انعامات کے تواتر سے ڈرا کرتا ہوں کہ اللہ کی حجت تمام ہو رہی ہے ۔ دعا کیجئے کہ استدراج نہ ہو ۔ علی گڑھ کالج میں لڑکے کے داخلے سے دین پر فالج ( ملفوظ 480 ) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت علی گڑھ کالج میں لڑکے کو داخل کرتے ہوئے ڈر معلوم ہوتا ہے کہ کہیں دین نہ برباد ہو جائے ، فرمایا میاں ہو گا تو وہی جو اللہ کو منظور ہو گا مگر ظاہری اسباب میں یہ داخلہ بھی ایک قوی سبب ہے بربادی کا اور اس بناء پر کالج کے داخلے سے فالج کا داخلہ اچھا ہے اس لیے کہ اس میں تو دین کا ضرر اور اس میں جسم کا ضرر ۔ ان دونوں مرضوں میں حقیقی مرض وہی ہے جو کالج میں رہ کر پیدا ہوتا ہے ۔ یکم ذی الحجہ 1350 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم جمعہ فتوی میں زمانہ کی رعایت کس حد تک ؟ ( ملفوظ 481 ) ایک استفتاء آیا تھا اس کے جواب کے سلسلہ میں فرمایا کہ یہ بات قابل لحاظ ہے کہ جواب میں گو ضرورت وقت کی رعایت سہی مگر اس کے ساتھ ہی ایسا ہو کہ جس سے احکام نہ بدلیں ، آج کل اس کی رعایت نہیں کی جاتی میں الحمد للہ تعالی ہمیشہ ہر جواب میں اس کی رعایت رکھتا ہوں فتوی کا کام بھی بڑا ہی نازک ہے اس سے میرا دل بہت ڈرتا ہے اور میں اکثر لوگوں کو اس ہی میں زیادہ بے باک دیکھتا ہوں ۔ درسی کتابیں سمجھ لی جائیں تو کافی ہیں ( ملفوظ 482 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں تو کہا کرتا ہوں کہ درسی کتابیں اگر سمجھ