ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
نہ دھوکہ دینا نہ دھوکہ کھانا ( ملفوظ 299 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جس شخص میں دو صفتیں ہوں گی ، دین اور عقل کی وہ ہمیشہ غالب رہے گا ، ایک بار ہرقل کے دربار میں سفیر اسلام آباد آیا اس نے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے حالات دریافت کیے تو ان سفیر اسلام کا جواب سنئے ، فرماتے ہیں کہ ہمارے امیر المؤمنین کا مختصر حال یہ ہے کہ لا یخدع و لا یخدع ہرقل ان جملوں کو سن کر ششدر اور حیران رہ گیا اور دربار عام میں یہ بات کہی کہ ان خلیفہ وقت میں یہ دو صفتیں ہیں کہ نہ کسی کو دھوکہ دیتے ہیں جو دلیل ہے ان کے دین کی نہ کسی کے دھوکہ میں آتے ہیں جو دلیل ہے ان کی عقل کی سو جس میں یہ دو باتیں جمع ہوں گی ، ساری دنیا اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گی دینداری عقل کو جلا بخشتی ہے ( ملفوظ 300 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ انبیاء ایسے کامل العقل اور کامل الدین بھیجے گئے کہ ارسطو افلاطون جالینوس بھی ان کے سامنے گردن جھکا کر بیٹھ جائیں ۔ اگر مسلمانوں میں تدین راسخ ہو جائے تو ان کی عقل کو جلاء ہو اور پھر تمام پر یہی غالب ہو جائیں مگر اس کی طرف تو آتے ہی نہیں ایک نیا دین تراش رکھا ہے ۔ چنانچہ انگریزی داں ایک عالم سے کہنے لگے کہ ہمارا اسلام ٹھیٹ اسلام ہے ۔ مولوی صاحب نے خوب جواب دیا کہ ٹھیٹ نہیں ٹینٹ اسلام ہے ۔ 15 ذیقعدہ 1350 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم پنج شنبہ نا اہل کے سامنے علمی تقریر فضول ہے ( ملفوظ 301 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک صاحب سکول کے مدرس یہاں آئے اور کہنے لگے کہ تقدیر کے مسئلہ پر مجھ کو کچھ شکوک ہیں ، میں نے کہا کہ اس کے سمجھنے کے لیے تبحر علمی کی ضرورت ہے ، کہنے لگے کہ آپ تقریر کر دیں میں سمجھوں یا نہیں شاید سمجھ ہی لوں ، میں نے کہا کہ میرا مفت کا دماغ نہیں ۔ ہاں ایک صورت ہے کہ آپ کسی درسیات پڑھے ہوئے طالب علم کو بلا لائیے وہ مجھ سے پوچھے میں اس کے سامنے تقریر کروں گا ، اس سے آپ کو دو باتوں کا اندازہ ہو جائے گا ۔ ایک تو یہ کہ ملانوں کے پاس جواب ہے ۔ دوسرا یہ کہ آپ سمجھ نہیں سکتے اور ایسی