ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
رہا اس کی وجہ صرف حقیقت سے باخبری البتہ بخل کے علاج کے موقع پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ خرچ کرو چاہے ریا ہی ہو مثلا ایک شخص ہے بخل کے علاج کے لیے اس کی اجازت دی جائے گی کہ خرچ کرو ، گو ریا ہی سے ہو تا کہ اس کو عادت تو پڑے پھر اخلاص کی تعلیم کر دی جائے گی ۔ آج کل بیعت کا صرف نام ہے ( ملفوظ 27 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب دیتے ہوئے فرمایا کہ اجی حضرت بیعت کا نام ہی نام ہے سلسلہ و تعلق نہیں اور محبت اور عقیدت یہ بھی سلسلہ ہی کے نام ہیں جو آج کل قریب قریب کالعدم ہیں ۔ تصوف کی پہلی منزل شکستگی ہے ( ملفوظ 28 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اگر صحبت شیخ سے کسی میں شکستگی پیدا ہو گئی تو سمجھ لو کہ کام چل گیا کیونکہ اس طریق میں پہلی منزل یہ ہے کہ فنا کی شان شکستگی کی شان پیدا ہو جائے اگر شکستگی نہ پیدا ہوئی تو سمجھ لو کہ بالکل محروم ہے ۔ مولانا فرماتے ہیں : سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزموں را یک زمانے خاک باش چوں تو یوسف نیستی یعقوب باش ہمچواو باگریہ و آشوب باش فہم و خاطر تیز کردن نیست راہ جز شکستہ می نگیر و فضل شاہ ہر کجا پستی است آب آنجارود ہر کجا مشکل جواب آنجارود ہر کجا دردے دوا آنجارود ہر کجا رنجے شفا آنجارود 28 رمضان المبارک 1350 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ ایک طالب علم کے اخراج کا واقعہ ( ملفوظ 29 ) ایک طالب علم کی کسی نالائقی پر آج صبح حضرت والا نے اس کو مدرسہ سے نکل جانے کو فرمایا تھا ۔ اب بعد نماز ظہر حافظ اعجاز صاحب سے دریافت فرمایا کہ وہ نالائق دور ہو گیا یا نہیں ؟ معلوم ہوا کہ یہیں پر ہے اور معافی کا خواستگار ہے فرمایا کہ معافی تو ایسی ہو گی کہ