ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
25 ذیقعدہ 1350 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یک شنبہ حضرت حاجی صاحب کے فیض عام کا درجہ ( ملفوظ 446 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب سے فیض اسی وجہ سے زیادہ ہوا کہ حضرت طالبین کے ساتھ توجہ اور سہولت اور تسلی بہت فرماتے تھے ظاہر میں کیسی ہی منکر بات ہوتی مگر اس کو بھی بشرط گنجائش اچھی ہی حالت پر منطبق فرما دیتے اور یہ فرماتے کہ فلانی حالت میں ایسی بات ہو جاتی ہے کہ کیا ٹھکانا ہے اس شفقت کا ۔ محبت امرد اعاذنا اللہ منہ ( ملفوظ 447 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعضے جاہل صوفی اس غلطی میں مبتلا ہیں کہ مخلوق کا جمال مظہر جمال الہی ہے اس لیے حسین و جمیل آدمی کو گھورنے سے مقامات میں ترقی ہوتی ہے ۔ استغفر اللہ ایک درویش کا قصہ سنا ہے کہ ایک مقام پر ٹھرے ، ان کے ہمراہ ایک لڑکا تھا جو ان کا محبوب تھا ، سردی کا زمانہ تھا ، لوگوں نے پوچھا کہ اس کی چارپائی کہاں بچھے گی کہا کہ ہماری چارپائی کے پاس لوگوں کو شبہ ہوا ، رات کو جھانک کر دیکھا تو وہ درویش رات بھر اس کو گھورتے رہے کیا ٹھکانا ہے اس جہل کا ۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کسی کی محبت میں مغلوب نہ تھے ( ملفوظ 448 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ رسالہ لکھ رہا ہوں ، جگہ جگہ یہ ثابت کیا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کسی کی محبت میں مغلوب نہ تھے جیسے عشق میں آدمی مغلوب ہو جاتا ہے حضور صلی اللہ علیہ و سلم ایسے مغلوب نہ تھے ۔ 25 ذیقعدہ 1350 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یک شنبہ دیندار ہی حقوق ادا کرتا ہے ( ملفوظ 449 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ادائے حقوق کا آج کل بہت ہی کم خیال ہے اگر خیال ہو سکتا ہے تو دینداروں ہی کو ہو سکتا ہے ۔ دینداری بھی