ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
جب خداداد فہم ہو اس وقت تعلیم معین ہو جاتی ہے ۔ رسمیں اخلاق نہیں ( ملفوظ 611 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اخلاق اور چیز ہے رسم اور چیز ہے بعض افعال رسمیہ کو سمجھتے ہیں کہ یہ اخلاق ہیں ۔ رذائل پر عمل کرنے سے مؤاخذہ ہوتا ہے ( ملفوظ 612 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اس پر مؤاخذہ نہ ہو گا کہ تمہارے اندر رذائل مثلا بخل کیوں تھا اس کے اقتضاء پر عمل کرنے پر مواخذہ ہو گا یہی وجہ ہے کہ محققین کے نزدیک ان رذائل کے ازالہ کی ضرورت نہیں امالہ کی ضرورت ہے یعنی صرف بدل دیا جائے محقق بزرگ نے اسی امالہ کے لئے یہ کوشش کی ہے کہ ان رذائل کو مضمحل کر دیا جائے کہ امالہ کے وقت مقاومت سہل ہو اور یہ بھی اکثر ہی ہے ورنہ اگر بالکل بھی سہولت نہ ہو تب بھی ضرر نہیں کیونکہ اصل مامور بہ تحصیل ہے اعمال کی اور تسہیل تبرع ہے اس باب میں میرا ایک وعظ ہے التحصیل و التسہیل یہ وعظ قابل دید ہے اس میں الحمد للہ اس مبحث کے متعلق قریب قریب سب ضروری ضروی باتیں بیان میں آ گئی ہیں یہ میں نہیں کہتا کہ اس میں کوئی نقص نہیں وہ ایک پکی ہوئی روٹی ہے ممکن ہے کہ کہیں سے جل بھی گئی ہو مگر انشاء اللہ تعالی زیادہ حصہ کارآمد ہے ۔ ایک صاحب کی مکتوبات اشرفیہ جمع کرنے کی خواہش ( ملفوظ 613 ) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت کے تمام مکتوبات ایک جگہ جمع ہو جائیں تو بہتر ہے اگر مصلحت کے خلاف نہ ہو فرمایا کہ مصلحت کے خلاف تو نہیں مگر ان کاموں کے لئے ضرورت ہے پیسہ کی اور روپیہ اتنا ہے نہیں اور مانگنے سے غیرت آتی ہے اور میں تو حق تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ جس قدر کام یہاں پر بدون مانگے ہو رہا ہے دوسری جگہ مانگنے پر بھی نہیں ہوتا یہ ان کا فضل ہے ۔ بوتلیں ٹوٹنے پر تادیب ( ملفوظ 614 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک زمانہ میں سہارنپور سے ہاضم بوتلیں