ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
زیادہ کون سا وقت رحمت کا ہو گا ۔ جانور کو ستانے سے دل دکھتا ہے ( ملفوظ 456 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آدمی تو آدمی جانور کو ستانے سے بھی دل دکھتا ہے ۔ بزدل کو غصہ زیادہ آتا ہے ( ملفوظ 457 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جتنے بہادر ہیں ان میں غصہ کم ہوتا ہے ، بزدل کو غصہ بہت ہوتا ہے ، سمجھتا ہے کہ اگر اس وقت انتقام نہ لیا تو پھر کہاں موقع ملے گا بخلاف بہادر کے وہ یہ سمجھتا ہے کہ جب چاہوں گا انتقام لے لوں گا ۔ خوف آخرت اور گنگوہ کے حافظ جی ( ملفوظ 458 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ خوف آخرت بھی عجیب چیز ہے ۔ ایک حافظ صاحب گنگوہ میں تھے بچوں کو ان کی تعلیم و تربیت کی وجہ سے مارتے پھر آخرت کا خوف غالب ہوتا تو بچوں سے کہتے تم بدلا لے لو اور بچے بھی ایسے بے حیاء تھے کہ حافظ صاحب کو مارتے ۔ 26 ذیقعدہ 1350 ھ مجلس ساڑھے سات بجے یوم دو شنبہ بدعتیوں میں فساد ہی فساد ہے ( ملفوظ 459 ) ایک صاحب نے رنگون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلاں مولوی بدعتی کو فاش شکست ہوئی اور اہل حق کی فتح عظیم ہوئی ۔ اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ بدعتیوں میں نہ تبلیغ ہے نہ اصلاح بجز فساد کے اور اہل حق کے ستانے کے ۔ 26 ذیقعدہ 1350 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم دو شنبہ علماء کے برابر کسی کو سلیقہ نہیں ہوتا ( ملفوظ 460 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حقیقت میں مولویوں کی برابر دوسروں کو سلیقہ ہو ہی نہیں سکتا ۔ آج کل کہ تعلیم یافتہ انگریزی خواں بیچاروں کو تو ان کے سامنے کیا سلیقہ ہوتا ۔