ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
نے بیٹی سے دریافت کیا ، بیوی سے کیوں نہ پوچھا ، سو وجہ اس کہ ہے کہ ان کو یہ خیال ہوا کہ شاید اس میں اپنی غرض سمجھ کر نہ بتلائیں ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے اس وقت تمام امراء اور سپاہی اور لشکروں کو حکم دیا کہ کوئی سپاہی یا افسر چار ماہ سے زائد باہر نہ روکا جائے ، گھر آنے کیلئے اس کو رخصت دے دی جایا کرے ۔ قربت مقصود حمل ہے ( ملفوظ 465 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جماع سے مقصود حبل یعنی حمل جس سے نسل کا بقاء رہتا ہے ، شہوت رانی مقصود نہیں ۔ دو عرب سائلوں کی خانقاہ آمد ( ملفوظ 466 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ صبح دو شخص سائل عرب کے آئے تھے تھوڑے بہت پر اکتفا نہ کرتے تھے ارب ہی کی تلاش تھی ، میں نے کچھ خدمت کرنا چاہی قبول نہیں کیا حلانکہ جب یہ لوگ پھرنے والے ہیں تو آنے دو آنہ دس جگہ سے لے سکتے ہیں جس جس کا مجموعہ مقدار کثیر ہو سکتا ہے مگر یہ ایک ہی جگہ سے لینا چاہتے ہیں سو یہ مشکل ہے گو ایسے مد کا روپیہ میرے پاس آتا ہے مگر وہ زیادہ مقدار میں نہیں ہوتا پھر یہ کہ ضرورت مند زیادہ ہوتے ہیں ان کو تھوڑا تھوڑا پہنچا دیتا ہوں اور اس میں اول ان کو جن کی شان ہے کہ " لا یسئلون الناس الحافا " یعنی کسی سے نہیں کہہ سکتے مگر اہل غرض سمجھتے نہیں جس کی خدمت نہ کی جائے وہ مجھ کو روکھا سوکھا سمجھتے ہیں میں ان کو عقل سے سوکھا سمجھتا ہوں ۔ مالی تحریک میں کسی کو تنگ نہ کرنا ( ملفوظ 467 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم مالی تحریک میں کسی کو تنگ نہیں کرتے اور الحمد للہ نہ کسی کی طرف نظر ہے اور اسی میں مدرسہ کا کام بھی چل رہا ہے اپنی ذات کا بھی غریب مسکینوں کا بھی ۔