ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
دن مسلسل گوشت کھانے سے دل پر سختی آ جاتی ہے فرمایا کہ حدیث شریف میں تو نہیں بعض بزرگوں کا قول ہے اور یہ بھی بزرگوں کا قول ہے کہ مسلسل نہ کھانے سے بھی دل سخت ہو جاتا ہے ، غرض ہر چیز میں اعتدال مطلوب ہے ۔ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ و سلم جامع کمالات ہیں ( ملفوظ 256 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک مرتبہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے حکم دیا تھا کہ جو کتے پلے ہوئے ہیں کھتی وغیرہ کے واسطے ان کے علاوہ اور سب کو مار دیا جائے ۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم تو بادشاہی بھی کرتے تھے مال و جاہ کے اعتبار سے مسکین نہ تھے البتہ مزاج کے اعتبار سے اخلاق کے اعتبار سے مسکین تھے ۔ اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ و سلم شجاع بھی ایسے ہی تھے ایک مرتبہ رکانہ پہلوان نے جو تنہا ایک ہزار آدمیوں کے مقابل سمجھا جاتا تھا آ کر حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا کہ مجھے پچھاڑ دیں تو میں ایمان لے آؤں گا ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا آؤ وہ آیا ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اٹھا کر پھینک دیا اس نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم مجھے دوسری مرتبہ پچھاڑئیے ، فرمایا بہت اچھا پھر دوبارہ اٹھا کر پھینک دیا ، یہ شخص ایمان لے آیا ۔ فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی امت کسی بات میں بھی کسی جماعت سے شرمندہ نہیں اس لیے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم جامع کمالات ہیں حسین بھی ایسے ہی شجاع بھی ایسے ہی حسین پر یاد آیا ۔ ایک صحابی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو ایک مرتبہ اس حالت میں دیکھ رہا تھا کہ چاندنی رات تھی حضور صلی اللہ علیہ و سلم بھی موجود تھے اور چاند مقابل پر تھا ، میں ایک نظر چاند پر کرتا اور ایک نظر حضور صلی اللہ علیہ و سلم پر تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم زیادہ حسین معلوم ہوتے تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا حلیہ ہر ہر اعضاء کا الگ الگ بیان کیا گیا ہے اس کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نہایت ہی حسین تھے ۔ شہید صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زیارت ( ملفوظ 257 ) ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرات صحابہ کے قد و قامت اس زمانہ کے لوگوں سے بہت بڑے ہوں گے ، فرمایا کہ مجھ کو بھی یہی خیال ہوا کرتا تھا مگر ایک بدوی