ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
والے کی شہادت اس وجہ سے معتبر نہیں کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں وقار نہیں سو احتمال ہو گیا کہ جھوٹ بولنے سے جو وقار کم ہو جاتا ہے شاید یہ اس کی بھی پرواہ نہ کرے ۔ امور کے متعلق بے احتیاطی ( ملفوظ 588 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل اموال کے متعلق احتیاط لوگوں میں بہت ہی کم رہ گئی ہے خصوص اہل مدارس میں ان کو مختلف مالیات سے سابقہ بھی زیادہ پڑتا ہے اس لئے یہ بہت کم احتیاط کرتے ہیں حضرت عمر فاروق کی بی بی کے لئے ہرقل کی بی بی نے ایک موتی نہایت قیمتی بھیجا حضرت عمر نے یہ سمجھ کر کہ اگر یہ امیر المؤمنین کی بی بی نہ ہوتیں تب کہاں ملتا بیت المال میں داخل کر دیا ۔ اہل یورپ کا دماغ مادیات میں چلتا ہے ( ملفوظ 589 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اہل یورپ کو لوگ بڑا عاقل سمجھتے ہیں بالکل غلط ہے مادیات میں تو بے شک دماغ کام کرتا بھی ہے باقی علوم سے بالکل بھی مناسبت نہیں ۔ حاکم دفتر اور دورہ میں فیصلہ کرنا برابر نہیں ( ملفوظ 590 ) میں نے ایک حاکم سے پوچھا تھا کہ آپ لوگوں کے دورے کے فیصلوں میں اور خاص مرکز کے فیصلوں میں کچھ فرق ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بہت بڑا فرق ہے حلانکہ دونوں مجلس حکم ہیں اور جہاں ایک مجلس ہو ایک نہ ہو وہاں تو بہت ہی بڑا تفاوت ہے حتی کہ یہ مسئلہ ہے کہ قاضی مجلس قضا میں حکم کرے وہ نافذ ہے اور غیر مجلس قضا میں حکم دے وہ نافذ نہیں ۔ انگریز اور ہندو دونوں نجس ہیں ( ملفوظ 591 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض کفار کی ایک جماعت کو برا کہتے ہیں اور بعض دوسری جماعت کو میں کہتا ہوں کہ دونوں برے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ ایک نجاست مرئیہ ہے ایک نجاست غیر مرئیہ اور ہیں دونوں نجاست ۔ حیا اور جھجک شرافت کی علامت ہیں ( ملفوظ 592 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل بے پردگی کی عام زہریلی ہوا چل