ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
|
دماغ رکھا تھا واقعی روشن دماغ ہی ہے اسی واسطے حکومت کی ضرورت ہے بریلی کے ایک شخص یہاں پر رہتے تھے ذکر و شغل کرتے تھے اور کبھی کبھی وساوس کی شکایت بھی کرتے تھے میں ان کی تسلی کر دیتا تھا بس ایک روز جوش میں بھرے ہوئے آئے اور کہنے لگے کہ اب تو جی میں آتا ہے کہ میں عیسائی ہو جاؤں میں نے ایک دھول رسید کیا اور کہا نالائق اسی وقت عیسائی ہو جا ۔ اسلام کو ایسے ننگ اسلام کی ضرورت نہیں اسلام بے نیاز ہے ، ایسے نالائقوں اور بدفہموں سے اس کے بعد ان کو کبھی قسم کا وسوسہ پیدا نہیں ہوا یہ دھول کی برکت تھی کہ سب دھول جھڑ گئی یہاں ایک اور ذاکر تھے ان کو ذکر کرتے وقت جوش اٹھتا تھا اس میں اٹھ کر بھاگتے بہت ہی قوی آدمی تھے لوگوں کو خوف ہوتا کہ کہیں کسی پر حملہ نہ کریں لوگوں نے مجھ سے کہا کہ آج رات کو میں یہیں رہوں گا غرض اس روز میں خانقاہ میں رہا اور ان سے کہا کہ میرے ساتھ کھڑے ہو کر تہجد پڑھو اور ذکر شروع کرو ، تہجد پڑھ کر ذکر شروع کیا تو جوش اٹھا اور ایک طرف کو بھاگے میں نے زور سے ایک دھول رسید کی کہ کہاں جاتا ہے فورا بیٹھ گئے ، پھر کبھی ذکر میں ان کو جوش نہیں اٹھا ، بہت عرصہ کے بعد کلکتہ میں ملے تھے کہتے تھے کہ پھر کبھی مجھ کو ذکر میں جوش نہیں اٹھا ، پھر اٹھ کر بھاگنے کے متعلق فرمایا وجد و جوش حقیقت میں مذموم نہیں مگر کمال بھی نہیں ۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ اور مشائخ کے یہاں تو ذکر کر کے جوش کو اچھا سمجھتے ہیں ، فرمایا کہ آپ بھی عجیب عقلمند ہیں کیا میری تقریر آپ نے سنی نہیں میں تو پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ مذموم نہیں پھر اس کہنے کی کون سی ضرورت باقی رہی کہ اور مشائخ اچھا سمجھتے ہیں ، میں نے ہی برا کب بتلایا ہے ، یہ کہا ہے کہ کمال بھی نہیں اگر آدمی کو بولنا نہ آئے تو کیوں بولے خاموش رہے خواہ مخواہ پریشان کیا ، اچھے برے ہونے پر گفتگو نہیں ہے گفتگو اس میں ہے کہ کمال بھی ہے یا نہیں سو کمال نہیں بلکہ یہ ضعف قلب کی دلیل ہے کہ آدمی بے اختیار ہو جائے سو اس قدر مغلوب ہو جانا یہ ضعف قلب سے پیدا ہوتا ہے اگر یہ کمال ہوتا تو انبیاء علیہم السلام کو سب سے زیادہ مغلوب ہو جانا چاہیے تھا مگر کبھی ایسا نہیں ہوا کہ از جا رفتہ ہو گئے ہوں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حالت کمال کے خلاف ہے ہاں گریہ جاری ہو جانا یہ نقص نہیں ۔ گریہ کے مضمون پر ایک صاحب نے شیعوں کی مجالس کا ذکر کیا کہ وہ رونے ہی کو ذریعہ نجات سمجھتے ہیں اور اس