گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی نصیحت : اس کے بارے میں فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی نصیحت سن لیں جو انہوں نے اپنے بیٹے کو کی تھی۔ فرمایا کہ بیٹا! کبھی گوشت اور روٹی کھایا کرو، کبھی روٹی اور گھی کھایا کرو، کبھی روٹی اور دودھ کھایا کرو، کبھی سرکہ اور روٹی کھایا کرو، کبھی زیتون کو روٹی کے ساتھ کھایا کرو اور کبھی نمک کے ساتھ روٹی کھایا کرو اور کبھی فقط روٹی کے اوپر قناعت کیا کرو۔ کیا مطلب کہ ہر وقت اپنی مرضی کے کھانے نہ ہوں بلکہ کبھی باربی کیو بھی کھالے، کبھی چائنیز کھالے، کبھی پاکستانی سادہ کھانے بھی کھالیں، کبھی گوشت بھی کھالیں اور کبھی کبھی دال سبزی بھی کھالیں اور کبھی کبھی انسان بہت ہی ہلکا کام کرلے کہ بس زیتون کا تیل ہو اور روٹی ہو اور تھوڑی سی کوئی اور ہلکی پھلکی چیز ہو، تو اپنے آپ کو کنٹرول کرنے کی عادت ڈالیں۔ کبھی ایسا بھی ہونا چاہیے کہ انسان ایک وقت کا ناغہ کرے۔ دیکھو تو سہی کہ لوگوں کے ساتھ بھوک میں ہوتا کیا ہے، تو اس سے لوگوں کے لیے ہمدردی پیدا ہوگی۔ دل نرم ہوگا اور اس کے اپنے ہی بے شمار فائدے ہیں۔ علماء نے بھوک کے بارے میں جوکتابیں لکھی ہیں وہ ایسے ہی نہیں لکھ دیں۔بہترین ترتیب : اس کا بہترین طریقہ اس عاجز کے انداز سے تو یوں بنے گا کہ رمضان کے روزے تو ہر ہر مسلمان کے لیے رکھنا فرض ہیں یہ تو ہم لازمی رکھیں گے، اس کے علاوہ ہم کوشش کریں پیر اور جمعرات کا روزہ رکھ لیں۔ سردیوں میں تو یہ آسان ہے بلکہ بونس کے روزے ہیں۔ ثواب کا ثواب، دن بھی چھوٹے اور بھوک پیاس کا اتنا مسئلہ بھی نہیں ہوتا۔ ہم سردیوں میں نفلی روزے رکھنے کی عادت بنائیں۔ گرمیوں میں چلو مشکل ہے تو گرمیوں میں مہینے میں ایک دفعہ رکھ لیں۔ یہ سب ہماری صحت کے لیے ہی ہے اور فائدے الگ ہیں۔ ہم سنت کی نیت