گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
جمعہ کے دن خوش ہوتے تھے۔ اور ہم لوگ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے بعد ہی کھانا کھاتے اوراسکی چقندر کھانے کے بعد قیلولہ کیا کرتے تھے۔ (بخاری جلد2صفحہ813) اس سے معلوم ہوا کہ جن سے بے تکلفی ہو ان کے یہاں کھانا کھانے میں کوئی قباحت نہیں۔ اور یہاں سے یہ بھی پتا چلا کہ جمعہ کے دن جمعہ کے بعدہی کھانا کھائیں یعنی جلدی نماز ِ جمعہ کے لیے چلے جانا اور بعد میں کھانا کھا لینا بھی مناسب ہے۔تکلف کرنا خلاف سنت ہے : بعض لوگ تکلف کرتے ہیں۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میں تکلف کرنے والوں میں سے نہیں ہوں، تو تکلف کرنا خلاف سنت ہے ۔ انسان کو سادہ اور بے تکلف ہی رہنا چاہیے۔اَروِی : اسی طرح سبزیوں کے اندر ایک سبزی ہے اَروِی۔ ایلہ کے بادشاہ نے نبی ﷺ کی خدمت میں اروی کا ہدیہ پیش کیا۔ نبی کریمﷺنے اس کو تناول فرمایا اور خوب پسند کیا اور پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: یہ زمین کی چربی ہے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: زمین کی چربی اروی تو بہت خوب ہے۔ (سیرۃ جلد7صفحہ330) نبی ﷺ نے اس کو پسند کیا ہے اور طبی اعتبار سے بھی اس کے فوائد بہت ہیں، اور گوشت میں پکائی جائے تو س کی لذت اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔پیاز : اسی طرح پیاز کو پکانا اور پکا ہوا پیاز کھانا بھی سنت ہے۔ امی عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں: نبی ﷺ نے جو آخری کھانا کھایا وہ پیاز میں پکا ہوا تھا۔ (مشکٰوۃ صفحہ367،ابوداؤد) امی عائشہr فرماتی ہیں کہ آپ ﷺنے آخری کھانا جمعے کے دن کھایا تھا اس میں