گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
صورت کا نام اتباع ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیںنبی ﷺ کی اتباع نصیب فرمائے کہ آپﷺ کی سنتوں کو ہم شوق اور محبت سے کرنے والے بن جائیں۔ کسی نے کہا: عجب چیز ہے عشقِ شاہِ مدینہ یہی تو ہے عشقِ حقیقی کا زینہ ہے معمور اِس عشق سے جس کا سینہ اسی کاہے مرنا اسی کا ہے جینا جس کے دل میں نبی ﷺ کی محبت نہیں اسکا نہ جینا ہے اور نہ مرنا، اس کی زندگی تو نامکمل ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں نبی ﷺ کی سچی محبت عطافرمائے۔پھل اور میوے : ہماری بات چیت چل رہی تھی کھانے پینے کے متعلق،تو آج پھلوں اور میوہ جات کا تذکرہ کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کا اس بارے میں کیا طریقہ تھا؟اسوئہ حسنہ اس میں کیا تھا؟کھجور : امی عائشہ صدیقہ rفرماتی ہیں کہ ہم لوگ یعنی حضورِپاک ﷺ کے گھر والے آپﷺ کے اہل و عیال کے یہاں ایک ایک مہینے تک چولہے میں آگ نہیں جلتی تھی۔ پوچھا گیا کہ گذارا کیسے ہوتا تھا؟ بتایا کہ پانی اور کھجور پر۔ ایک صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ کے باغوں میں سے کسی باغ میںگیا، آپﷺ کچے ہی کھجور کے دانے نوش فرما نے لگے، اور مجھ سے کہا کہ اے ابن عمر! تم بھی کھائو۔ کھجور کے بارے میں آتا ہے کہ مکہ مکرمہ کی برکت کے بارے میں حضرت ابراہیم ﷺ نے دعا کی،