گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
اگر سنّت کے مطابق پانچ مرتبہ وضو کر لیں تو یہ موسٹ ہائی جائیجانک وے آف لِوِنگ (Most hygienic way of living) ہو گا۔ یہ حفظانِ صحت کا بہترین طریقہ ہو گا کہ ہم اپنے ان ننگے رہنے والے اعضا کو دن میں پانچ مرتبہ دھوئیں۔ تو فائدہ کس کو ہوا؟ انسان کو اور سنّت کس کی پوری ہوئی؟ آقا ﷺ کی۔وضو میں پاؤں دھونے کا ایک طبّی فائدہ : حضرت جی فرماتے ہیں کہ حضرت کے ایک دوست شوگر کے مریض تھے۔ ان کو ڈاکٹرز نے ہدایت دی تھی کہ آپ اپنے پاؤں کو دن میں چند مرتبہ مساج کیا کریں، اور وجہ یہ بتائی کہ پاؤں کے اندر جو خون کی نالیاں جا رہی ہوتی ہیں وہ شوگر کی وجہ سے قدرے تنگ ہو جاتی ہیں اور باریک ٹشوز کے اندر خون نہیں پہنچ پاتا، اسی وجہ سے شوگر کے مریض کے پاؤں سن ہو جاتے ہیں۔ اور ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس بات کا خیال رکھے کہ پاؤں کے اندر کوئی زخم نہ ہو اور دن میں کئی دفعہ پاؤں کا مساج کیا کریں ۔اب پاؤں کو بار بار دیکھنا دن میں، اور مساج کرنا کروانا یہ کچھ ایکسٹرا چیز نظر آتی ہے آسان نہیں ہے، لیکن جو نمازی بندہ ہے اور جو نبی کریم ﷺ کی سنتوں کا عاشق ہے اس کو روزانہ پانچ دفعہ یہ کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے ۔وہ پاؤں بھی دھوتا ہے مل مل کے دھوتا ہے اور انگلیوں کا خلال بھی کرتا ہے، تو یہ سارے فائدے اس کو (Automatically) اللہ ربّ العزّت کی طرف سے مل رہے ہوتے ہیں ۔اگر خون کی کوئی بندش وغیرہ ہو تو خود بخود ٹھیک ہو جاتی ہے ۔ ذرا سوچیے! اگر ایک کافر شوگر کا مریض ہو یا کوئی بے نمازی ہو اور شوگر کا مریض ہو اس کو بعض اوقات کئی کئی دن تک نہیں پتا چل پاتا کہ میرے پاؤں میں کچھ نقصان یا