گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
عرض مرتب گلدستہ سنت حضرت حافظ ابراہیم صاحب دامت برکاتہم کے ان بیانات کا مجموعہ ہے، جو نبیd کی مبارک سنتوں کے بارے میں ہیں۔ اور بلاشبہ سنت کی تعلیم وتبلیغ، نشر و اشاعت اتنا بڑا کام ہے کہ ایسےلوگوں کو رسولِ خداﷺ نے اپنا خلیفہ قرار دیا۔ چنانچہ اس ضمن میں ارشادِ نبوی ملاحظہ فرمائیں: اے اللہ! میرے خلفاء پہ رحم فرمادیجیے! صحابہj نے پوچھا: اے اللہ کےنبی! آپ کے خلفاء کون ہیں؟ ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جو دوسروں کو میری احادیث وسنت کی تعلیم دیتےہیں۔ (مسند احمد) اور علماء کرام فرماتے ہیں کہ اللہ ایسے لوگوں کو ایمان نصیب فرمائیں گے۔ کیونکہ جو لوگ حدیث وسنت کی تعلیم دیتے ہیں، ان کے لیے اللہ کےنبیﷺ کی دعا ہے، کہ اے اللہ! ان لوگوں پر رحم فرما اور نبیﷺ کی ہر دعا مقبول ہے، جس پر اللہ رحم فرمائیں گےاسے بھلا کیونکر ایمان سے محروم کریں گے؟ یقیناً انہیںایمان نصیب ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک روایت میں آتا ہے، کہ جس نے دو حدیثیں پڑھ لیں تاکہ وہ خود بھی ان سے نفع اُٹھائے یا دوسرے لوگوں کو ان کی تعلیم دے، تو ان دو احادیث کا سیکھنا اس کےلیے ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (مفتاح الجنۃ، ص47) حضرت ملاعلی قاریm حدیث کے علوم حاصل کرنےاور پڑھنےپڑھانے والوں