گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ہیں کہ سنت پر عمل کرو میں تمہیں اپنا محبوب بنالوں گا۔ نبی ﷺ کہتے ہیں کہ جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ جس نے میری سنتوں پر عمل کیا جنت میں میرے ساتھ ہوگا۔ اب ہم لوگوں کی باتوں پر آئیں یا اللہ اور اس کے نبی کی باتوں پر آئیں۔ یہ سو چنے والی بات ہے کہ نہیں؟ بہرحال وہ بچی الحمدللہ! قائل اور مطمئن ہوگئی۔عیش پرستی سے بچنا : بات چل رہی ہے میانہ روی کی تو اس میں ایک تو یہ بات یاد رکھیںکہ عمدہ، لذیذ مرغن غذاؤں کے اہتمام کی مذمت کی گئی ہے، اور یہ کسی طرح سے بھی ٹھیک نہیں۔ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضور پاکﷺ نے جب یمن کی جانب روانہ کیا تو فرمایا: خبردار! عیش اور نعمت پسندی سے بچنا، اللہ کے بندے عیش پرست نہیں ہوتے۔ (ترغیب جلد3صفحہ142)امت کے بدترین لوگ : حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبیﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب ہماری امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو رنگ برنگے کھانے کھائیں گے، مختلف قسم کے مشروبات پئیں گے، رنگ برنگ کپڑے پہنیں گے اور خوب باتیں کیا کریں گے۔ یہ میری امت کے بدترین لوگ ہوں گے۔ (ترغیب جلد3صفحہ43) اس سے کیا مراد ہے؟ اس کو ذرا سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ہر وقت کھانے کی فکر آج یہ کھانا ہے، شام کو وہ کھانا ہے، کل وہ کھانا ہے اور گھنٹوں اس کی فکر اور اس کاذکر۔ اسی طرح مشروبات کو لے لیجیے،تو آج ماشاء اللہ درجنوں قسم کے مشروبات موجود ہیں۔ آج یہ پینا ہے، آج وہ پینا ہے، ہر ایک بہتر سے بہتر کی فکر میں ہے۔ اور اسی طرح اس کو کپڑے کی فکر