گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
پہلے سلام کرے اس کے بعد خیر خیریت پوچھے آج یہ سنت بھی ہم سے چھوٹ گئی کہ کہیں ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو پہلے باقی چیزیں پوچھ لیتے ہیں، سلام بعد میں کرتے ہیں یا پھر بھول ہی جاتے ہیں۔بیٹھنے میں احتیاط : انسان جب گھر کے اندر داخل ہوجہاں دعوت ہے بلایا گیاہے، یعنی میزبان کے یہاں تو مجلس میں جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے۔ صدر نشینی، بالا نشینی کے چکر میں نہ رہے کیونکہ سنت اور سادگی یہی ہے۔ اور یہ خیال کرنا کہ جی میں سب سے اچھی جگہ پر بیٹھوں،سب سے زیادہ بڑھ کر میں نظر آئوں ،یہ چیز خلافِ سنت ہے۔ اگر وہ لوگ از خود آپ کو صدر مقام پر، اچھی جگہ پر، اسٹیج وغیرہ پر بٹھانا چاہیں تو انسان اولاً تو انکار کردے پھر دوبارہ کہہ دیں تو انسان بیٹھ جائے اور ایسا اصرار بھی نہ کرے کہ ان کو تکلیف ہو۔حیلے بہانے سے گریز : اس کے علاوہ ایک اور بات بہت اہم ہے، اگر صاحبِ خانہ کہیں بٹھائے تو انسان اسی جگہ بیٹھ جائے اس کی مخالفت نہ کرے، ہو سکتا ہے کہ اس کے ذہن میں کوئی پلان ہو،کوئی ترتیب ہوکہ میں نے ایسے Manage کرنا ہے، اور ہم اس کی مخالفت کر رہے ہوں۔ اور انسان جب جاکر بیٹھے، ایسے مقام پر نہ بیٹھے جہاں بے پردگی کا احتمال ہو۔ اور آج تو موقع ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہمارے مرد بھی اور ہماری عورتیں بھی ایسے مقام پہ جانے کی کوشش کرتے ہیں کہ بے پردگی ہو اور کھل کے ہو۔ اب کچھ لوگ بیچارے انتظام بھی کر لیتے ہیں کہ مردوں کا الگ اور عورتوں کا الگ تو بھی بہت سارے مردکسی نہ کسی بہانے