گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
شہد کے بہترین فوائد : اور فقط شہد کے بارے میں امی عائشہ r فرماتی ہیں کہ نبی b کو حلوہ اور شہد بہت پسند تھا۔ (بخاری جلد2صفحہ840) امی عائشہ rسے روایت ہے کہ آپﷺ زینب بنت جحش rکے پاس تشریف لاتے اور شہد نوش فرماتے۔(ابو داؤد جلد 2صفحہ 522) ایک اور صحابی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ نے فرمایا کہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ تم اپنے اوپر دو شفا کردینے والی چیزوں کو لازم کردو:ایک قرآن مجید اور ایک شہد۔ (مشکٰوۃ صفحہ 391)بڑی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا نسخہ : ویسے تو ساری باتیں ہی مبارک ہیں ۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کے وقت شہد چاٹ لیا کرے گا، وہ بڑی بڑی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ (مشکٰوۃ صفحہ 391) مہینے کے تیس دن ہوگئے اور تین دن اگر صبح ،صبح شہد چاٹ لے نہار منہ تو فرمایاکہ یہ انسان بڑی بڑی بیماریوں سے محفوظ رہے گا۔ یہ چھوٹے بچے سے لے کر بوڑھے تک سب کے لیے مفید ہے۔ قرآن کریم میں اسے شفا قرار دیا گیا۔ جنت میں شہد کی نہریں ہوں گی۔ یہ رگوں کے لیے مفید ہے، معدے کے لیے مفید ہے،غذا اور دوا دونوں کی اس کے اندر شان موجود ہے۔ (فتح الباری جلد 10صفحہ 140) تو بہرحال شہد کے بہت سے فائدے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔