گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
بھئی! گھر جائو اور جب کھانا کھانے لگو تو اپنی بیوی کے منہ میں اپنے ہاتھوں سے ایک لقمہ ڈال دینا۔ پھر بتانا، تو وہ نوجوان چلا گیا۔گھروالوں سے خوش اخلاقی کا خوشگوار اثر : اگلے وقت جب آیا تو بڑا خوش ہوکے کہنے لگا: حضرت! جب میں گھر گیاہوں ، کھانا لگ گیا، تو میں نے کھانا کھاتے کھاتے ایک لقمہ اٹھایا اور بیوی کے منہ کی طرف کیاتو حیران ہوگئی۔ میں نے کہا کہ تمہیں کھلانا ہے، تو اسنے منہ کھول دیا۔ اور اس کے بعد مجھے کہنے لگی کہ یہ طریقہ تم نے کہاں سے سیکھا؟ میں نے اس کو بتایا کہ بھئی یہ حضور پاک ﷺ کی پیاری سنت ہے ۔ حضرت نے فرمایاکہ اس نوجوان نے بتایا کہ اس سنت کی برکت سے بیوی کا اتنادین پر آنے کا ارادہ ہو گیا کہ کہنے لگی کہ اچھا اگر سنتیں ایسی ہیں تو اب میںسنت پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوں۔ پھر حضرت نے فرمایا کہ اس نوجوان نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ چند مہینوں کے اندر وہ عورت تہجد گذار بن گئی۔ تو بیویوں سے کام کروانا محبت کے ذریعے آسان، تلوار کے ذریعے مشکل بات ہوتی ہے۔ بہر حال نبی ﷺ کے پسندیدہ ترین میوہ جات میںسے تازہ کھجور اور خربوزہ بھی ہیں ۔کھجور دودھ کے ساتھ : ایک حدیث کے اندر آتا ہے کہ بعض صحابہj نے نقل کیا کہ آپ ﷺ دودھ اور کھجور کو ساتھ نوش فرماتے اور ارشاد فرماتے کہ دونوں خوشگوار چیزیں ہیں۔ دودھ اور کھجور یہ دونوں بہت اچھی چیزیں ہیں۔ دود ھ میں اگر کھجو ر کو ڈال دیا جائے اور اسکو تھوڑا سا جوش دے دیا جائے گرم کر لیا جائے تو بہت اچھا ٹانک بن جاتا ہے اور صحت کے لیے