گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
پہلے دوسروں کو پلائے سب سے آخر میں خود پیے جب سارے لوگ فارغ ہوجائیں۔بچے ہوئے پانی کو کیا کریں ؟ اگر پینے والا پانی پی لے اور پیالہ بڑا ہے پانی زیادہ ہے پورا نہیں کرسکتاتو پھر کیا کرے، نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ عبداللہ بن بسر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے پانی پیا پھر جو آپ کی دائیں جانب تھااسے دے دیا۔ (بخاری صفحہ 840،ترمذی جلد 2صفحہ 11،مجمع جلد5صفحہ85) یعنی اگر پانی پینے والا کسی کو دینا چاہے تو پینے کے بعد دائیں طرف والے کو دے دے چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا ۔پہلے کس کو پلایا جائے ؟ پلانے کی ابتدا بڑے سے ہو۔ عبداللہ بن عباس iفرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب پلاتے تو فرماتے: بڑوں سے شروع کرو۔ (مجمع جلد5صفحہ84) جیسے والد ہیں، کوئی بزرگ ہیں، کوئی عالم ہیں، جو لوگ موجود ہیں ان میں سے انسان بڑوں سے شروع کرے۔ اگر مجلس میں لوگ زیادہ ہوں تودوطرح کی ترتیب سنت ہے۔ گویا اول تو یہ کہ انسان کسی بڑے سے شروع کرے تو اس کا احترام ادب کیا گیا، اگر بڑے سے شروع نہیں کرنا تو دوسری سنت یہ ہے کہ انسان دائیں طرف سے شروع کرے۔ یہ دونوں چیزیں مسنون ہیں۔کھڑے ہو کر پانی پینا منع ہے : رسول اللہﷺنے منع فرمایا ہے کہ آدمی کھڑا ہو کر پانی پیے۔ حضرت قتادہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے پوچھا کہ کھانا کھڑے ہوکر کھانا کیسا ہے؟