گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ادھار لے کر اور تکلیف اٹھا کر قیمتی لباس خریدنا ٹھیک نہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی اور شریعت کی تعلیمات کے خلاف ہے۔ دین کے بارے میں اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائیں۔لباس کے متعلق کچھ تجربات : اس کے علاوہ میں اپنے چند تجربات بھی آپ سے شیئر کرنا چاہوں گا۔ میں ایک مرتبہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تُرکی گیا۔ وہاں میوزیم ہے توپ کاپی میوزیم۔ اور الحمد اللہ! اللہ نے دل میں وہیں پہ یہ بات ڈالی اور اس وقت بیگم صاحبہ اور میرے جوساتھی ساتھ تھے سب نے ہی اس بات کو محسوس کیا ۔حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لباس : وہ بات یہ تھی کہ وہاں پہ میں نے بی بی فاطمہr کا لباس اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اتنا موٹا تھا کہ جسم نظر آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،اور اتنا کھلا اور چوڑا تھا کہ جسم کے اعضا بھی نہیںسمجھ میں آسکتے ،اُن کا اُبھار کہاں ہے اور کیسے ہے۔ تو یہاں سے کیا سبق ملا کہ عورتوں کا لباس باریک نہیں ہونا چاہیے اور عورتوں کا لباس ٹائیٹ نہیں ہونا چاہیے۔حضرت حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا لباس : وہیں برابر میں حضرت حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کا لباس مبارک بھی تھا ،وہ بھی بہت کھلا، چوڑا اور بڑا لمبا سا تھا۔ تو یہاں سے کیا معلوم ہوا کہ مردوں کا لباس بھی کھلا اورچوڑا ہو ۔مقتداؤں کا لباس : میں نے مختلف ملکوں کا سفر کیا ہے سوچنے اورغور کرنے کا موقع ملا ،آپ بھی ذرا غور کیجیے