گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
میں نوش فرماتے ہوئے دیکھا اور وہ پکّی مٹّی سے بنا ہوا تھاتو پیالے کتنے ہو گئے ایک لکڑی کا، ایک شیشے کا، ایک تانبے کا اور ایک مٹی کا۔چار قسم کے پیالوں کا ثبوت : ہم میں سے بھی جس کو اللہ نے وسعت دی ہو،چار قسم کے پیالے رکھ لے تو اتباع سنت کی وجہ سے تو نورٌ علیٰ نور ہوگا اور نبی ﷺ سے محبت کی ایک دلیل بھی ہوگی۔ایک پیالہ آپﷺ کے پاس بہت بڑا تھا، چار آدمی مل کر اس کو اٹھاتے تھے۔ (سیرت خیر العباد جلد 7صفحہ264) امی عائشہr یا باقی ازواج مطہرات کا ایک ہو دج ہوتا تھا جب وہ سفر پر جاتی تھیں تو اسے اُونٹنی پہ رکھتے تھے جسے نوجوان اٹھاتے تھے، تو وہ پیالہ کتنا بڑا ہوگا جسے چار آدمی مل کر اٹھاتے ہوں۔ آپﷺ کے پاس ایک اور اتنا بڑا پیالہ تھاکہ آپﷺ پورا اُونٹ ذبح کرواتے تو پکوا کے اس میں ڈال دیتے تھے اور صحابہ آتے اور اس میں باجماعت کھانا کھاتے۔ اب وہ کتنا گہرا ہوگا ؟ روایت میں آتا ہے کہ پیالہ خاصا اُونچا بھی تھا اس لیے صحابہj گھٹنوں کے بل بیٹھا کرتے تھے۔ اب اس قسم کے بڑے پیالے کو آپ گھر میں لے آئیںیہ تو میں نہیں کہتا کیونکہ اس کے لیے تو پورا کمرہ وقف کرنا ہوگا، لیکن کم از کم باقی چار قسم کے پیالے تو ہم گھر میں رکھ ہی سکتے ہیں ۔ایک صحابی فرماتے ہیں کہ میں نے آپﷺ کے پاس لکڑی کا ایک پیالہ دیکھا آپﷺ اس سے پانی بھی پیتے تھے اور وضو بھی فرماتے تھے۔ (مطالب العالیہ جلد 1صفحہ 12) ایک صحابی حضرت خباب رضی اللہ تعالٰی عنہ نقل فرماتے ہیں کہ آپﷺ مٹی کے پیالے میں پانی پیتے تھے اور آپﷺ کے پاس پتھر کا بنا ہوا ایک تسلہ بھی تھا ۔ایک پیتل کا برتن ایسا