گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
پیش لفظ ﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللہَ﴾ (النساء: 80) ’’جس نے رسول اللہ(ﷺ) کی اطاعت کی تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی‘‘۔ ہمارے حضرت جی فرماتے ہیں، کہ آج کل کے مشینی دور کا عام انسان خود بھی ایک مشین کی طرح زندگی گزار رہا ہے، کام کاج کی زیادتی اور معاشی ومعاشرتی پریشانیوں نے اسے خوب الجھا رکھا ہے۔ پر آسائش زندگیوں کے باوجود اسے وسائل اور اطمینانِ قلب کی کمی کا شکوہ رہتا ہے۔ ایک طرف مادی ترقی نے اسے اپنی ذات کے خول میں بند کردیا ہے، تو دوسری طرف سائنسی علوم نے عقل کو اس قدر مسحور کررکھا ہے کہ دینی علوم کی اہمیت دلوںسے نکلتی جارہی ہے۔ اپنی زبان سے ’’دین ودنیا برابر‘‘ کا نعرہ لگانے والے بھی عملاً دنیا دارنہ زندگی بسر کررہے ہیں۔ رسم ورواج ٹوٹنے پر تڑپتے ہیں اور سنت نبویﷺ کے چھوٹنے پر ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ مسلمان نوجوان فرنگی تہذیب کے اس قدر دلدادہ بن چکے ہیںکہ لباس وطعام اور نشست وبرخاست میں فرنگی طور طریقوں کو اپنانا روشن خیالی کی علامت سمجھتے ہیں، کفر والحاد نے مسلمان معاشرے پر اپنے مکروہ