گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
نبی ﷺ کی ایک ایک سنت کو شوق اور محبت سے عمل میں لانے کی توفیق عطا فرمائے۔محبت کی بہترین تعریف : جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: ’’محبت یہ ہے کہ محب کی ساری صفات ختم ہو جائیں اور محبوب کی تمام صفات اس کے اندر آجائیں‘‘۔ محبت کیا ہوئی؟ کہ ہم اپنی باتوں کو ختم کر یں اور نبی ﷺ کی باتوں کو اپنی زندگی میںلیکر آئیںاسکو محبت کہتے ہیں۔ عام چیزوں کے بارے میں توحکم ہے کہ بیٹھ کر کھائوکھڑے ہو کر شیطان کھاتا ہے، کھڑے ہوکر کھانے سے منع کیا گیا، لیکن کھجور کے بارے میں آیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کسی انصاری کے باغیچے میں داخل ہوئے اور کھجور نوش فرما رہے تھے اور آپﷺ چل بھی رہے تھے ا ور میں بھی آپﷺ کے ساتھ چل رہا تھا۔(طبرانی، سیرت الشامی صفحہ265) معلوم ہوا کہ کوئی ایسی چیز ہو مختصر سی جیسے کھجوریا کچھ اور تو انسان اسکو چلتے پھرتے ہوئے کھا سکتا ہے۔اچھا کھجور کھانے کا ایک طریقہ اوربھی ہے۔ دیکھیں نبی ﷺ کی ہر سنت کے اندر کوئی نہ کوئی حکمت ہے اور اسکے کوئی نہ کوئی فائدے ہیں اور سب سے بڑھ کر اللہ کی محبت انسان کو ملتی ہے۔ ذرا توجہ سے سنیں!کھجور کی گھٹلی سے متعلق آپﷺ کا طریقہ : حضرت انس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ کی خدمت میں