گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
(1) کافر انہ لباس کے ذریعے (2) غذا کے ذریعے (3) موسیقی کے ذریعے (4) ماحول کے ذریعے موسیقی پر جو بیان تھا الحمد اللہ! پچھلی اتوار کو ہو چکا ہے، سائٹ پہ موجود ہے جو سننا چاہیں اس میں تفصیلات موجود ہیں کہ موسیقی کے ذریعے کیا کچھ ہو رہا ہے۔ غذا میں ہمیں جان بوجھ کر حرام کھلایا جا رہا ہے تو بے حیائی آرہی ہے۔ اور لباس کے معاملےمیں وہ جانتا ہے کہ آدم ﷺ کے زمانے سے ہی جو سب سے پہلا حملہ اولاد آدم پر کیا وہ لباس پہ کیا تھا، لباس اتروایا تھا۔ اور آج کے نوجوان جو دوسرں کے لباس اتارنے کے خواہش مند رہتے ہیں۔ یہ دل کے کانوں سے سنیں کہ قیامت کے دن یہ بے لباس ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی محبت کی پوشاک نہیں پہنائیں گے، جنت کے لباس نہیں پہنائیں گے۔ جس کی دنیا میں یہ تمنا ہو، کوشش ہو اور دل کے ارادے ہوں اس کے لیے وہ میسجنگ (messaging) کرتا ہو، چیٹنگ (Chatting)کرتا ہو، فیس بُک پہ بیٹھتا ہو، اس کے لیے وہ کوئی اور بھی ذریعہ اختیار کرتا ہو کہ کسی کو بے لباس کرے۔ یہاں کسی کو بے لباس کرنے والا یاد رکھے کہ قیامت کے دن اس کو بے لباس کر کے جہنم میں ڈالا جائے گا۔ اس کی مکمل بڑی تفصیلات موجود ہیں۔نبی کریم ﷺ کا اپنی چادر کافرہ عورت کو دینا : ایک خاتون کے بارے میں پتا چلا کہ وہ قبیلہ رتیہ سے تعلق رکھتی ہے اور کافرہ ہے،