گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
بھی ٹھیک اور ازدواجی زندگی کے لیے بھی یہ بہترین نکتہ ہے ۔اگر کوئی اس بات کو بغیر تحقیق کے ماننا چاہے تو ٹھیک ورنہ اس کی تحقیق پھر دوبارہ پیش کر دینگے ان شاء اللہ تعالیٰ۔ آج ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ انسان کی پیٹ کی بیماریاں زیادہ تر اس کے گندے دانتوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ واقعی جو لوگ مسواک کرنے کے عادی نہیں ہوتے ان کو پیٹ کی کوئی نہ کوئی بیماری ضرور مل جاتی ہے، لہٰذا جو بندہ بیماریوں سے بچنا چاہے اسے چاہئے کہ منہ صاف رکھے ، یہ میرے پیاری نبی ﷺ کی مبارک سنّت ہے ۔ خلاصہ یہ کہ پہلے تو کہتے تھے کہ صبح دانت صاف کرو، اب کہتے ہیں کہ صبح کرو یا نہ کرو رات کو ضرور کرو۔ نتییجہ کیا نکلا؟ کہ سائنس بالآخر پھر جس منزل پر پہنچی وہ وہی منزل تھی جہاں ہمارے محبوبﷺ کے قدموںکے نشان ہیں۔وضو کے ہماری صحت پر بہترین اثرات : بندہ جب وضو کرتا ہے تومسواک ہی نہیں کرتا بلکہ وہ چہرہ بھی دھو رہا ہوتا ہے۔ ناک میں بھی پانی ڈال رہا ہوتا ہے، کلّی بھی کرتا ہے، کانوں کا مسح بھی کرتا ہے۔ اور دن میں کتنی مرتبہ کرتا ہے ؟پانچ مرتبہ۔ تو وضو میں یہ سارے کام دن میں کم از کم پانچ مرتبہ کر رہا ہوتا ہے۔ اب ذرا غور کریں! میڈیکل سائنس نے بتایا کہ انسان کی گردن والے حصے میں سارے الیکٹرون(Electron) ہیں ۔انسان کے دماغ کی ساری نروز (Nerves) ایک بنڈل کی شکل میں گردن کے پچھلے حصے سے گزر کر ریڑھ کی ہڈی میں اور وہاں سے پورے جسم میں پھیل رہی ہیں، اس لیے یہ گردن کا پچھلا حصہ بہت ہی اہم اور حسّاس ہوتا ہے۔ اگر کوئی بندہ اس حصے کو مسلسل خشک رکھے اس خشکی کی وجہ سے بعض اوقات ان پٹھوں میں تناؤ پیدا ہو جاتا ہے، پھر اس تناؤ کی وجہ سے اس کی نروز کے اوپر اثر پڑتا ہے۔ لہٰذا ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ دن میں ایک دفعہ دو دفعہ نہا لیا کرو ۔ اللہ اکبر! انہوں نے