گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
ہیں کہ اس سے ہمیں پتا چلا کہ ہریسہ آپﷺ کو پسند ہے۔(سیرۃ العباد جلد7صفحہ302) ہریسہ عرب کا ایک کھانا ہے جو گوشت اورکوٹے ہوئے گیہوں کو ملا کر بنایا جاتا ہے اور یہ لذیذ بھی ہوتا ہے اور مقّویِ جسم بھی ہوتاہے۔مقّوی غذاؤں کا استعمال : آپ کو ان تمام سنتوں میں ایک چیز کامن نظر آئے گی۔ پہلے بھی سنی آج بھی سنیں گے کہ نبی ﷺ کی پسند کے اندر کیا چیزکامن تھی؟ جو مجھے محسوس ہوئی کہ آپﷺ ہر وہ چیز کھاتے تھے جو جسم کے لیے فائدہ مند تھی، قوت کے حساب سے، اعصابی قوت کے حساب سے، ہر لحاظ سے فائدہ مند چیز ہوتی تھی۔ سنت میںہمیں ایک چیز یہ بھی ملی کہ نبی ﷺ ان چیزوں کو نہیں کھاتے تھے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی تھیں۔ آج کل ہم کتنی ایسی چیزیں کھاتے ہیں جن کے بارے میں خود جانتے ہیںکہ ان کا نقصان ہے۔ خود مانتے ہیں کہ ان کا نقصان ہے۔ مثلاً بہت سے ایسے مشروب آتے ہیں معلوم ہے کہ ان کا نقصان زیادہ ہے، فائدہ کوئی نہیں۔ اب چائے ہی کو لے لیجئے، چائے کے علماء نے35نقصانات لکھے ہیں اس کے مقابل ایک چیز ہے دودھ، یہ ہم سے پیا نہیں جاتا حالانکہ دودھ پینا توسنت بھی ہے۔ بہرحال اگر ہم سنت کی نگاہ سے غذاؤں کو دیکھتے ہیں تو ساری غذائیں ایسی ہیں جو ہماری صحت کے لیے بہتر ہیں۔حیس : ایک اور چیز اسکا نام ہے حیس۔ یہ کھجور کا ملیدہ ہوتا ہے۔ امی عائشہr فرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺ گھر میں تشریف لائے اور پوچھا کہ کچھ کھانے کو ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔ اور پھر میں نے کھجور کا ملیدہ پیش کیا جسے میں نے آپﷺ کے لیے رکھا تھا،