گلدستہ سنت جلد نمبر 1 |
|
نیت کرناکہ جو مجھے طاقت ملے گی، میں نیکی پہ استعمال کروں گا۔حلال اور پاک صاف : کھانا حلال بھی ہو، پاک بھی ہو اور صاف بھی۔ کیونکہ اللہ نے حلال کھانے کا حکم دیا، اور کھانا کھانے سے پہلے انسان ہاتھ دھوئے اور کھانا کھانے کے بعد بھی ہاتھ دھوئے۔ اور ہاتھ کہاں تک دھوئے؟ دونوںگٹوں تک دھوئے۔ جب کھانا شروع کرنے لگے تو ہاتھ دھونے کے بعد پونچھے نہیں۔ کھانا کھانے کے بعد جب ہاتھ دھوئے تو پھر انسان پونچھ لے۔ اب کھانے کے لیے جب بیٹھنا ہے تو مسنون حالت پر بیٹھنے کی کوشش کرے۔ یعنی جس طرح التحیات میں بیٹھتے ہیں اس طرح بیٹھیں یا ایک پاؤں بچھالیں ایک کھڑا کرلیں دونوں میں سے کوئی بھی یا پھر اُکڑوں بیٹھ جائیں۔ یہ مسنون طریقہ ہے۔ البتہ چار زانوں جس طرح ہم آج کل بیٹھتے ہیں یہ خلاف سنت ہے گوکہ جائز ہے اس میں گناہ تو نہیں ہو گا لیکن سنت کا ثواب نہیں ملے گا۔ اور ایک اور ادب بھی بتایا کہ جس طرح سے انسان کھانا کھاناشروع کرے کوشش کرے اسی پوزیشن پہ بیٹھا رہے زیادہ پہلو نہ بدلے، لیکن یہ اپنی اپنی حالت کے اوپر Depend کرتا ہے۔ اور بار بار نشست بھی نہ بدلے کہ ابھی یہاں بیٹھے اور تھوڑی دیر بعد جگہ بدل کے وہاں بیٹھ گئے۔ اسی طرح کھانا کھاتے ہوئے نہ ٹیک لگائے، نہ تکیہ لگائے، نہ کمر کرسی کی پشت کے ساتھ لگائے۔ ویسے تو کرسی پر بیٹھ کر کھانا سنت تونہیں ہے لیکن اگر کہیں مجبوری میںکھانا پڑبھی گیا تواب کرسی کی پشت کے ساتھ ٹیک نہ لگائے۔ اور جب کھانا کھائے تو ذرا سا کھانے کی طرف جھک جائے، تواضع اور عاجزی اختیار کرے۔ اور دستر خوان بچھا کے اور زمین پر بیٹھ کر کھانا کھائے، اور بالکل پیٹ بھر کر کھانانہ کھائے، اور جو کھانا وقت پر میسر آجائے اُسی کو رغبت سے کھالے، اور صرف روٹی بھی اگر ہو تو صبر اور شکر کے ساتھ